Inquilab Logo

کندھا زخمی ہونے سے ایّر یکروزہ اور آئی پی ایل کے کچھ میچوں سے باہر

Updated: March 25, 2021, 12:56 PM IST | Agency | Pune

انگلینڈ کے خلاف پہلے یکروزہ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ایّرکا کندھا دب گیا تھا اور وہ میچ سے باہر ہوگئے تھے

Iyer - Pic : PTI
ٹیم انڈیا کے کھلاڑی زخمی شریس ایّر کو سنبھالتے ہوئے ۔(پی ٹی آئی )

  انگلینڈ کے خلاف منگل کو پہلے ون ڈے میچ میں۸؍ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے ہندوستانی بلے باز شریس ایّر  نے اسکین کروایا ہے۔ زخم  کے سنگین ہونے کے بعد وہ ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کے باقی ۲؍ میچوں اور آئی پی ایل ۲۰۲۱ءکے کچھ میچوں میں نہیں شامل ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ ہندوستان نے پہلا ون ڈے میچ ۶۶؍رن سے جیت لیا تھا۔ ہندوستان نے۵۰؍اوور میں ۵؍ وکٹ پر ۳۱۷؍رن بنائے ، جواب میں انگلینڈکی پوری ٹیم نے ۴۲ء۱؍اوور میں  ۲۵۱؍رن بنائے۔
 بی سی سی آئی کے مطابق جانی بیریسٹو کے شاٹ کو  باؤنڈری سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش میں ایّر کا بایاں کندھا دب گیا تھا ۔ وہ ٹیم کے لئے کچھ رن بچانے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن کچھ ہی دیر میں انہیں تکلیف محسوس ہونے لگی اور وہ اپنے بائیں کندھے کو پکڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔ بی سی سی آئی نے بتایاکہ ٹیم انڈیا کے تجربہ کار سلامی بلے باز روہت شرما بھی اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں  گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK