Inquilab Logo

کی بورڈ میں فنکشن کیز ہوتی ہیں،کیوں؟

Updated: March 17, 2023, 4:44 PM IST | Mumbai

ان بٹنوں سے کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے اور کوئی بھی کام انجام دینے میں وقت بھی کم لگتا ہے۔

The function keys (F1 to F12) are located at the top of the keyboard.
فنکشن کیز(ایف ون تا ایف ۱۲؍ )،کی بورڈ کےاوپری حصے میں ہوتی ہیں۔

موجودہ دور میں شاید ہی کوئی ایساشخص ہوگا جو کمپیوٹر استعمال نہیں کرتا ۔ کی بورڈ کو لکھنے کے علاوہ کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے۔ کمپیوٹر کو استعمال کرنے کیلئے کی بور ڈ اور ماؤس بے حد ضروری ہیں۔ لیکن کی بورڈ کے سب سے اوپری حصے میں نظر آنے والی فنکشن کیزکیوں ہوتی ہیں اور ان کا استعمال کیا ہے؟
ایف ون :پہلا بٹن ایف ون کا ہے جو تقریباً ہر پروگرام کی ہیلپ اسکرین کھول دیتا ہے ۔
ایف ۲:اگر آپ کسی فولڈر کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ایف۲؍ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
ایف ۳: کسی بھی اپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات اس کےکچھ فیچرز نہیں مل رہے ہوتے ہیں تو ایسی صورتحال میں ایف تھری دبا کرآپ اس اپلی کیشن کی سرچ بار کھول سکتے ہیں اور اپنی مطلوبہ معلومات تلاش کرسکتے ہیں۔
ایف ۴: اگر آپ کسی ونڈو کو بند کرنا چاہتے ہیں تو `اے ایل ٹی کے ساتھ ایف ۴؍ کا بٹن دباکر بند کرسکتے ہیں۔
ایف ۵:ایف۵؍ فنکشن کیز میں سے شائد واحد بٹن ہے جس کے استعمال سے ہرشخص عموماً واقف ہوتا ہے۔ یہ بٹن کسی بھی پیج یا ڈاکیومنٹ کو ری فریش کرنے یا ری لوڈ کرنے کے کام آتا ہے۔
ایف ۶:اس سے آپ فوراً براؤزر میں موجود ایڈریس بار پر جاسکتے ہیں ۔
ایف۷:یہ کسی بھی پیراگراف کی گرامر یا اسپیلنگ چیک کرتا ہے اورغلطیاں تلاش کرتا ہے۔
ایف ۸: آپ کو کمپیوٹر اسٹارٹ کرتے ہوئے بوٹ مینیو میں جاکر کسی قسم کی ترمیم کرنی ہے تو اس کیلئے ایف ۸؍ کی دبا کر آپ بوٹ مینیو میں جاسکتے ہیں۔
ایف ۹:یہ بٹن مائیکروسافٹ ورڈ میں ڈاکیو منٹ کو ری فریش کرتا ہے جبکہ آوٹ لک میں یہی بٹن ای میل بھیجنے اور موصول کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔
ایف ۱۰:اس بٹن سے آپ کسی بھی ایپلی کیشن کا مینو بار کھول سکتے ہیں اور `شفٹ کے ساتھ ایف ۱۰؍ کا بٹن دباکر آپ رائٹ کلکنگ والا آپشن کھول سکتے ہیں۔یعنی اس کے ذریعے ماؤس کی کمی کو بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔
ایف ۱۱:کسی بھی انٹرنیٹ براؤزر کی اسکرین کو فل یا اسکرین نارمل کرنےکیلئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ایف ۱۲:مائیکروسافٹ ورڈ میں کسی بھی فائل کو محفوظ (سیو) کرنے کیلئے ایف ۱۲؍ پریس کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK