• Wed, 24 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسلسل چیک کلیئرنس سسٹم کا دوسرا مرحلہ ملتوی

Updated: December 24, 2025, 8:25 PM IST | Mumbai

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مسلسل چیک کلیئرنس سسٹم کے دوسرے مرحلے کو جنوری میں نافذ کرنے کا منصوبہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے اور بینکوں کو اس کی تیاری کے لیے اضافی وقت دے دیا ہے۔

Cheque.Photo:INN
چیک۔ تصویر:آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مسلسل چیک کلیئرنس سسٹم کے دوسرے مرحلے کو جنوری میں نافذ کرنے کا منصوبہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے اور بینکوں کو اس کی تیاری کے لیے اضافی وقت دے دیا ہے۔ اس سسٹم کا پہلا مرحلہ ۴؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو نافذ کیا گیا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ ۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء سے شروع ہونا تھا۔ پہلے مرحلے میں یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ جس دن چیک متعلقہ بینک کو کلیئرنس کے لیے پیش کیا جائے، اسی دن اسے کلیئر کیا جائے یا مسترد کر دیا جائے۔ وہیں، دوسرے مرحلے میں یہ تجویز دی گئی تھی کہ جس گھنٹے میں چیک پیش کیا جائے، اس کے اگلے تین گھنٹوں کے اندر اسے کلیئر یا مسترد کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:انڈیگو اور ایئر انڈیا کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی، دو نئی ایئر لائنز کو ہری جھنڈی

مرکزی بینک نے بدھ کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے،  ’’دوسرے مرحلے کا نفاذ اگلے نوٹس تک کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے تاکہ بینکوں کو اپنے آپریشنز کو ہموار کرنے کے لیے مزید وقت مل سکے۔‘‘ مزید برآں، پہلے مرحلے کے تحت متعلقہ بینک (جس کا چیک ہے) کو چیک پیش کرنے اور بینک کی جانب سے اسے کلیئر کرنے کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ چیک پیش کرنے کا وقت پہلے صبح ۱۰؍ بجے سے دوپہر ۴؍ بجے تک تھا، جسے اب بدل کر صبح۹؍ بجے سے دوپہر ۳؍ بجے تک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، چیک کلیئر کرنے یا مسترد کرنے کا وقت جو پہلے صبح ۱۰؍بجے سے شام ۷؍بجے تک تھا، اب صبح ۹؍بجے سے شام ۷؍ بجے تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:اسٹرینجر تھنگزکو۲ء۱؍بلین مرتبہ دیکھا گیا اور اس کی گنتی جاری ہے

 روپیہ آٹھ پیسے کمزور
انٹربینکنگ فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بدھ کو روپیہ ۸؍ پیسے کمزور ہوا  اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر ۷۱ء۸۹؍  روپے پر  بند ہوگیا۔منگل کو ہندوستانی کرنسی ۵۰ء۵؍  پیسے کی مضبوطی سے۶۳ء۸۹؍ فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ روپے  میں بدھ کو  بھاری اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ ۷؍پیسے بڑھ کر۵۶ء۸۹؍فی ڈالر پر کھلا اور ۵۱ء۸۹؍ روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ کاروبار کے وسط میں یہ ۸۳ء۸۹؍ فی ڈالر تک ٹوٹ گیا تھا۔ آخر میں ۷۱ء۸۹؍ فی ڈالر پر رہا۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ میں فروخت سے روپے پر دباؤ رہا۔ تاہم، دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر انڈیکس میں نرمی سے روپے کی گراوٹ محدود رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK