• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہورس ویلز:مشہور امریکی ڈینٹسٹ اورخدمتگار

Updated: November 20, 2026, 3:37 PM IST | Taleemi Inuqilab | Mumbai

Horace Wells نے نائٹرس آکسائیڈ کے ذریعے درد کم کرنے اوردندان سازی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

Horace Wells` experiments left a lasting impact on medical history. Image: INN
ہورس ویلز کے تجربات نے طبی تاریخ پر دیرپا اثرات مرتب کئے۔ تصویر: آئی این این

ہورَس ویلز امریکہ کے ایک ممتاز ڈینٹسٹتھے جنہیں جدید طب میں بے ہوشی کے ذریعے درد سے نجات فراہم کرنے کے ابتدائی علم برداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نائٹرس آکسائیڈ جسے ’ لافنگ گیس‘ (Laughing Gas) کہا جاتا ہے، کو دانت نکالنے کے دوران درد کم کرنے کیلئے استعمال کرنے کا عملی طریقہ متعارف کرایا۔ ان کی تحقیق نے دندان سازی اور جراحی کو زیادہ انسانی اور قابلِ برداشت بنانے کی راہ ہموار کی۔

ابتدائی زندگی ،تعلیم اور پیشہ ورانہ آغاز

ہورس ویلز ۲۱؍ جنوری۱۸۱۵ء کو امریکی ریاست ورمونٹ کے شہر ہارٹ فورڈ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جس نے ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی۔ انہوں نے بچپن میں مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی اور تقریباً بارہ برس تک ابتدائی و ثانوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے مستقبل کیلئے ایک پیشہ ورانہ شعبے کا انتخاب کیا۔ بچپن ہی سے ان میں سیکھنے، مشاہدہ کرنے اور مسائل کا حل تلاش کرنے کا رجحان نمایاں تھا۔ہورس ویلز نے ۱۸۳۴ءسے۱۸۳۶ء کے درمیان بوسٹن، میساچوسٹس میںڈینٹسٹ کی تعلیم و تربیت حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ بوسٹن میں کام کیا اور پھر کنیکٹیکٹ ریاست کے شہر ہارٹ فورڈ میں اپنی ڈینٹسٹ کی پریکٹس شروع کردی۔ اس زمانے میں دانت نکالنا اور دانتوں کے دیگر علاج انتہائی تکلیف دہ ہوتے تھے کیونکہ آج کی طرح محفوظ اور مؤثر بے ہوشی کی ادویات عام طور پر دستیاب نہیں تھیں۔ مریضوں کو شدید درد برداشت کرنا پڑتا تھا، جس سے ویلز کو گہری تشویش ہوتی تھی۔ وہ ایک ایسا طریقہ دریافت کرنا چاہتے تھے جس کی مدد سے دانتوں کا علاج کم سے کم تکلیف کے ساتھ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھئے: وائس ریکارڈر کی آپ بیتی

ہنسانے والی گیس سے اہم دریافت

ہورس ویلز نے۱۰؍ دسمبر۱۸۴۴ء کو نائٹرس آکسائیڈ گیس کے ذریعے دانت نکلوانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ ان کی اس کوشش نے درد سے پاک دندان سازی اور جدید بے ہوشی کی بنیاد مضبوط کی۔

 دریافت کے حق میں جدوجہد اور تصنیف

ہورس ویلز نے اپنی زندگی کے آخری برسوں میں بھی بے ہوشی کے طریقے کے فروغ اور اپنی دریافت کی اہمیت تسلیم کرانے کی کوششیں جاری رکھیں۔ ۱۸۴۷ءمیں انہوں نے ایک کتابچہ شائع کیاتھا۔ اس میں انہوں نے نائٹرس آکسائیڈ، ایتھر اور دیگر بخارات کو جراحی میں استعمال کرنے سے متعلق واقعات، شواہد اور اپنے دعوے پیش کئے۔ان کی خواہش تھی کہ طبی دنیا ان کے تجربات کو تسلیم کرے اور درد کے بغیر علاج کے طریقے کو عام کیا جائے۔ ان کے نزدیک یہ دریافت محض ذاتی کامیابی یا مالی فائدے کا ذریعہ نہیں بلکہ انسانیت کیلئے ایک اہم خدمت تھی۔

آخری ایام اور وفات

۲۴؍ جنوری۱۸۴۸ء کو نیویارک کی ٹامبز جیل میں، اپنی۳۳؍ویں سالگرہ کے صرف تین دن بعد ہورس ویلز اپنی جان کی بازی ہار گئے۔بعد از مرگ طبی دنیا نے ان کی خدمات کو تسلیم کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK