Inquilab Logo

انڈونیشیا ۱۷؍ اگست کو یوم آزادی مناتا ہے

Updated: August 21, 2020, 5:41 PM IST | Mumbai

انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیاء کا ایک ملک ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔ یہ کئی جزائر پر مشتمل ہے۔ انڈونیشیا اپنا یوم آزادی ۱۷؍ اگست کو مناتا ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیاء کا ایک ملک ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔ یہ کئی جزائر پر مشتمل ہے۔ انڈونیشیا اپنا یوم آزادی ۱۷؍ اگست کو مناتا ہے۔ ۱۲۹۲ء میں جب نیسمودرا نے یہاں کا دورہ کیا تو یہاں کے حکمراں ملک الظہیر تھے۔ اس وقت وہاں ابن بطوطہ بھی موجود تھے اور ان جزائر پر اسلام تیزی سے پھیل رہا تھا۔ تاہم ۱۷؍ ویں صدی میں ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی نے یہاں سے تجارت شروع کی اور کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ اسی طرح ۱۸۱۱ء میں برطانویوں نے بھی مداخلت کرکے جاوا پر قبضہ کر لیا۔ پھر یورپیوں نے بھی یہاں تجارت شروع کردی۔ ۱۹؍ ویں صدی میں یہاں کئی فسادات ہوئے۔ خراب ہوتے معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی ہڑتالوں کے کی وجہ سے ۱۹۲۲ء میں شہری آزادیوں پر پابندیاں لگادی گئیں اور نوآبادیاتی آئین کے قوانین میں ترامیم کی گئیں ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان نے ان سمندری علاقوں پر قبضہ کر لیا جو جنگ کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔ اس طرح سوکارنو اور ڈاکٹر محمد ہتہ نے ۱۷؍ اگست ۱۹۴۵ء کو انڈونیشیا کی آزادی کا اعلان کر دیا۔ ہالینڈ نے اپنی نوآبادیات کو مضبوط کرنے کی بہت کوشش کی مگر یہ اتنا آسان نہیں تھا۔ بالآخر دسمبر ۱۹۴۹ء میں ایک وفاقی انڈونیشین حکومت کو اقتدار منتقل کیا گیا اور یوں انڈونیشیا ایک آزاد ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔اس دن ملک بھر میں مختلف تقریبات اور کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں سب سے دلچسپ’’بورا ریس‘‘، ’’پگڈنڈی سائیکلنگ‘‘ اور’’پلو فائٹنگ ‘‘ ہیں ۔

indonesia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK