Updated: June 09, 2023, 3:44 PM IST | Mumbai
املی کا استعمال زمانہ قدیم سے بطور غذا اور علاج کیا جا رہا ہے اسے اکثر کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کیلئے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔املی کے فوائد
املی کا استعمال زمانہ قدیم سے بطور غذا اور علاج کیا جا رہا ہے اسے اکثر کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کیلئے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔املی کے فوائد
وٹامنز اور منرلز کا خزانہ: املی میں وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیز اور غذائی فائبر بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔
معدہ کی بہتر صحت کیلئے:املی میں وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس کے استعمال سے صحت ٹھیک رہتی ہے اور معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
صحت قلب میں مفید: ملی میں پوٹاشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور دل کو پر سکون رکھتی ہے۔
آنت کے کینسر سے حفاظت:املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول یعنی منفی کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے اور آنت کے کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔
وزن میں کمی: وزن میں کمی کیلئے املی کااستعمال بہت بہتر نتائج دیتا ہے۔ املی بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں اضافی چربی جمنے نہیں دیتی۔
قوت مدافعت میں اضافہ: املی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کیلئے بہترین دوا کا کام کرتے ہیں اس کے علاوہ املی مدافعتی نظام کو فروغ دیتی ہے۔
متلی اور قے سے نجات: متلی اور قے کی شکایات لاحق ہونے کی صورت میں املی کے شربت کا استعمال بہت مفید ہوتا ہےجس سے کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہو جاتا ہے۔