Inquilab Logo

این آر سی اور سی اے اے مسلم مخالف، ہندوستانی آئین کے منافی: امریکی ریسرچ

Updated: April 22, 2024, 5:56 PM IST | Guwahati

امریکی کانگریس کی آزاد کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مارچ ۲۰۲۴ء میں نافذ ہونے والے ہندوستان کے سی اے اے کی بعض دفعات ہندوستانی آئین کے کچھ حصوں کے منافی ہیں۔ حالانکہ راج ناتھ سنگھ اور وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس کا دفاع کیا ہے۔

Indians living in the US protesting against the CAA. Image: X
امریکہ میں مقیم ہندوستانی سی اے اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

امریکی کانگریس کی آزاد کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس)کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مارچ ۲۰۲۴ءمیں نافذ ہونے والے ہندوستان کے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کی بعض دفعات ہندوستانی آئین کے کچھ حصوں کی خلاف ورزی کر سکتی ہیں۔ سی آر ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ’’سی اے اے کی اہم دفعات، تین ممالک کے مسلمانوں کے علاوہ چھ مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت حاصل کرنے کی اجازت دینا، ہندوستانی آئین کی بعض دفعات کی خلاف ورزی کر سکتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لوک سبھا انتخابات: ’’صاحب‘‘ نامی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، عوام میں مقبول

دوسری جانب ہندوستانی حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ سی اے اے کا مقصد خالصتاً انسان دوستی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’اس ایکٹ کے مخالفین نے خبردار کیا ہے کہ ہندو اکثریتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، مسلم مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سرکاری طور پر سیکولر جمہوریہ کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو خطرہ ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں اور ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں عوامی رجحان سے مودی مایوس ہوگئے ہیں‘‘

رپورٹ میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ ’’وفاقی حکومت کی طرف سے بنائے گئے نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے ساتھ مل کر، سی اے اے تقریباً ۲۰۰؍ملین کی ہندوستان کی بڑی مسلم اقلیت کے حقوق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔‘‘تاہم، ہندوستانی حکومت نے اس قسم کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سی اے اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’سی اے اے کا مقصد کسی کی شہریت چھیننا نہیں ہے بلکہ مذہبی بنیادوں پر پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بے گھر ہونے والے ہندوؤں کو ہندوستانی شہریت دیناےکا قانون ہے۔‘‘
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس بات پر زور دیا کہ ’’سی اے اے شہریت دینے کے بارے میں ہے، شہریت چھیننے کے بارے میں نہیں۔ یہ بے وطنی کے مسئلے کو حل کرتا ہے، انسانی وقار فراہم کرتا ہے اور انسانی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK