Inquilab Logo

بعض افراد کو نیند نہیں آتی، کیوں؟

Updated: September 10, 2021, 7:00 AM IST | Mumbai

بیشتر افراد نیند نہ آنے یا نیند کی کمی کی شکایت کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے ماہرین نے ایسے کئی طریقے بتائے ہیں جن سے آپ نیند کے مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نیند کیوں متاثر ہوتی ہے؟ یا نیند کیوں نہیں آتی؟

Representation Purpose Only- Picture INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بیشتر افراد نیند نہ آنے یا نیند کی کمی کی شکایت کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے ماہرین نے ایسے کئی طریقے بتائے ہیں جن سے آپ نیند کے مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ نیند کیوں متاثر ہوتی ہے؟ یا نیند کیوں نہیں آتی؟
 نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہیں ۔ہماری روز مرہ کی خوراک بھی نیند کو متاثر کرنے کی وجوہات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ ماہرین طب کہتے ہیں کہ مسالے دار غذا کھانے کی وجہ سے انسان کو سینے میں جلن ہوتی ہے جبکہ پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے بھی انسان ٹھیک سے نہیں سو پاتا اور یہی عادت موٹاپے کا باعث بھی بنتی ہے۔دوسری جانب اگر کوئی کیفین کا زیادہ استعمال کرتا ہے تو اسے بھی سونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
 ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سونے سے چند گھنٹے پہلے رات کا کھانا کھالینا چاہئے جبکہ رات میں ہلکی غذا ہی کھائیں اور چکنائی اور مسالے دار کھانا کھانے سے گریز کریں ۔
 جو لوگ روزانہ ورزش نہیں کرتے انہیں بھی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔روزانہ ورزش کرنے سے انسان کو بہتر اور پرسکون نیند آتی ہے۔
 نیند نہ آنے کی ایک عام وجہ ڈپریشن ہے جس سے اب کئی لوگ واقف ہوں گے۔ ماہرین طب کے مطابق ڈپریشن میں مبتلا شخص اگر تھوڑا بہت سو بھی لیتے ہیں تو انہیں بے آرامی اور بے سکونی والی نیند ہی آتی ہے۔
 نیند نہ آنے کی ایک بنیادی وجہ کام کا دباؤ بھی ہوتا ہے کیونکہ ہم سونے کے وقت بھی اگلے دن کےمتعلق کام کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں جو انسان کو دباؤ کی کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے اور اس وجہ سے انسان کی نیند شدید متاثر ہوتی ہے۔
 بہت سے لوگ بغیر کسی کام کے رات بھر جاگ رہے ہوتے ہیں ۔ یہ عادت انہیں نیند سے محرومی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ ضروری ہے کہ انسان اپنے سونے اور جاگنے کا ایک وقت متعین کر لے، اور اس پر سختی سے عمل کرے۔ روزانہ ایک ہی وقت سونے اور جاگنے سے آپ نیند سے محرومی جیسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں گے۔
 تاہم، ان تمام چیزوں پر عمل کرنے کے بعد بھی اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ڈاکٹر کی صلاح کے بغیر کوئی قدم نہ اٹھائیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK