Inquilab Logo Happiest Places to Work

سروس آفیسرفائنانشل مینجمنٹ ٹیم کا حصہ ہوتا ہے

Updated: November 17, 2023, 4:30 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ایک سروس آفیسریا کلائنٹ سروسیز آفیسر فائنانشل مینجمنٹ ٹیم کا حصہ ہوتا ہے جو صارفین کو خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

The Service Officer analyzes and resolves customer service issues. Photo: INN
سروس آفیسر، کسٹمر سروس کے مسائل کا تجزیہ کرکے انہیں حل کرتا ہے۔ تصویر : آئی این این

ایک سروس آفیسریا کلائنٹ سروسیز آفیسر فائنانشل مینجمنٹ ٹیم کا حصہ ہوتا ہے جو صارفین کو خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ وہ اعلیٰ سطحی پیشہ ورانہ مہارت اور اہلیت کے ساتھ عام کلائنٹ کی معاونت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔وہ کسٹمر سروس کے مسائل کا تجزیہ کرکے انہیں حل کرتا ہے۔ جب انہیں حل کرنے کیلئے پیچیدہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ انتظامیہ کو مطلع کرتا ہے۔اس کے علاوہ سروس آفیسر ہر بات چیت کے بعد کسٹمر کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرتا ہے اور سیلز ٹیم کو سیلز اور کارکردگی بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
سروس آفیسر کا مستقبل
 ۲۰۲۸ء تک سروس آفیسر کی ملازمت میں اضافے کا امکان ہے۔بہتر تنخواہ کے ساتھ اگلی دہائی میں اکاؤنٹنٹس کیلئے تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ نئی ملازمتیں متوقع ہیں۔ 
سروس آفیسر کیسے بنیں ؟
 کسی بھی اسٹریم سے بارہوںکامیاب ہونا ضروری ہے۔
تین سالہ بیچلر ڈگری بی کام،بی بی اے اوربی ایم ایس وغیرہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
اس شعبے کی مزید معلومات اور کریئر کے بہتر مواقع کیلئے ماسڑز پروگرام جیسے ایم بی اے ، ایم کام وغیرہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ آن لائن سرٹیفکیشن کورس بھی کیا جاسکتا ہے جیسے سرٹیفائیڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹ (CMA) اور سرٹیفائیڈ پبلک کاؤنٹینٹ (CPA) وغیرہ شامل ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
ایمیٹی گلوبل بزنس اسکول، پونے
انیل سریندر مودی اسکول آف کامرس،ممبئی
کے جے سومیا انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ،ممبئی
 مراٹھواڑہ یونیورسٹی، اورنگ آباد
سروس آفیسر کی تنخواہ
کلائنٹ سروس آفیسر کی اوسط سالانہ تنخواہ ہندوستان میں۳؍ لاکھ سے ۷؍ لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہےجبکہ ۷؍ سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے افراد کی تنخواہ سالانہ ۲۰؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK