Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘کے ساتھ آیوشمان کھرانہ مزاحیہ سلسلے کو آگے بڑھائیں گے

Updated: May 13, 2026, 2:00 PM IST | Mumbai

آیوشمان کھرانہ کی مسلسل ۱۰۰؍ کروڑ کمانے والی ہٹ فلموں ڈریم گرل ۲؍ اور تھاما کے بعد اب وہ پتی پتنی اور وہ دو کے ساتھ اپنی کامیاب کامیڈی فلموں کے سلسلے کو آگے بڑھانے کی تیاری میں ہیں۔

Ayushman Khurana.Photo:INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر:آئی این این

آیوشمان کھرانہ کی مسلسل ۱۰۰؍ کروڑ کمانے والی ہٹ فلموں ڈریم گرل ۲؍ اور تھاما کے بعد اب وہ پتی پتنی اور وہ دو کے ساتھ اپنی کامیاب کامیڈی فلموں کے سلسلے کو آگے بڑھانے کی تیاری میں ہیں۔
آیوشمان کھرانہ  نے ڈریم گرل ۲؍ اور تھاما جیسی مسلسل ۱۰۰؍ کروڑ کی کامیاب کامیڈی فلموں کے بعد اب اپنی اگلی فلم پتی پتنی اور وہ دو کی ریلیز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ ایک شاندار کامیڈی فلم ہے جو ناظرین کو ہنسی، افراتفری اور بھرپور تفریح فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ اس فلم میں آیوشمان اپنے منفرد انداز میں ایک فیملی انٹرٹینر کا حصہ بنتے نظر آئیں گے۔
گزشتہ کئی برسوں میں آیوشمان نے کمرشیل کامیابی اور ناظرین سے جڑی کہانیوں کے درمیان بہترین توازن قائم کرتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ مڈل کلاس ہیرو کو آئیکونک بنانے سے لے کر منفرد انٹرٹینرز کی قیادت کرنے تک، آیوشمان نے مسلسل ایسی فلموں میں کام کیاہے جو میٹرو شہروں، چھوٹے شہروں اور خاندانی ناظرین کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ میں اورنج لائن کا قیام، اسرائیلی کنٹرول مزید وسیع ہونے کا انکشاف


جہاں ’’ڈریم گرل ۲‘‘ اپنے سال کی سب سے بڑی تھیٹر میں چلنے والی انٹرٹینر فلموں میں شامل ہوئی، وہیں تھاما نے باکس آفس پر آیوشمان کی مضبوط پوزیشن کو مزید ثابت کیا۔ ایسے میں انڈسٹری کوپتی پتنی اور وہ دو سے بھی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔آیوشمان کھرانہ کہتے ہیںکہ ’’میں ہمیشہ یہ مانتا ہوں کہ ناظرین کے لیے کانٹینٹ ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ایسی کہانیاں سناؤں جو لوگوں کو محظوظ کریں، انہیں دل کھول کر ہنسائیں اور تھیٹر میں ایک شاندار تجربہ دیں۔پتی پتنی اور وہ دو کے ساتھ ہم پوری طرح تیار ہیں ایک ایسا بڑے پردے کا انٹرٹینر پیش کرنے کے لیے جسے پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھ کرمزے کر سکے۔ اس فلم کی اسکرپٹ نے مجھے فوراً متاثر کیا کیونکہ یہ اسی قسم کی کامیڈی ہے جو مجھے بے حد ہنساتی ہے اور جسے دیکھنے پورا خاندان سنیما جا سکتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سونل چوہان پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کے تعلق سے پُر جوش


۱۵؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی پتی پتنی اور وہ دو کے ساتھ اب سب کی نظریں آیوشمان پر جمی ہوئی ہیں، جو کامیڈی اور فیملی انٹرٹینرز کے ذریعے باکس آفس پر اپنی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیار نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK