پرندوں کی ہجرت انہیں بدلتے موسم میں زندہ رہنے اور خوراک حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2026, 4:53 PM IST | Taleemi Inuqilab | Mumbai
پرندوں کی ہجرت انہیں بدلتے موسم میں زندہ رہنے اور خوراک حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
موسم بدلتے ہی آسمان پر پرندوں کے غول ایک جگہ سے دوسری جگہ پرواز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہزاروں کلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے یہ پرندے نئے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخر پرندے اپنا مسکن کیوں بدلتے ہیں؟
شدید سردی سے بچنے کیلئے ہجرت
پرندوں کی ہجرت کی ایک بڑی وجہ سرد موسم سے بچنا ہے۔ جب شمالی علاقوں میں سردیاں شروع ہوتی ہیں تو درجۂ حرارت بہت کم ہوجاتا ہے، جھیلیں اور تالاب جم سکتے ہیں اور کئی مقامات پر برف پڑنے لگتی ہے۔ ایسے حالات میں پرندوںکیلئے خوراک تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لئے وہ نسبتاً گرم علاقوں کی طرف پرواز کرتے ہیں، جہاں موسم ان کی بقا کیلئے زیادہ سازگار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شکرقند: ہیموگلوبن کی تیاری اور خون کی صحت میں معاون
خوراک کی تلاش
موسم کی تبدیلی کے ساتھ خوراک کی دستیابی بھی بدل جاتی ہے۔ سردیوں میں بعض علاقوں میں کیڑے مکوڑے کم ہوجاتے ہیں، پودوں پر پھل نہیں رہتے اور پانی کے ذخائر منجمد یا خشک ہو جانے سے خوراک حاصل کرنا دشوار ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں پرندے ان علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں جہاں انہیں مچھلیاں، کیڑے مکوڑے، بیج، پھل اور دیگر غذائی اشیا وافر مقدار میں مل سکیں۔ مناسب خوراک انہیں اپنی توانائی برقرار رکھنے اور سخت موسم میں زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے۔
اپنےبچوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے
پرندوں کی ہجرت کا ایک اہم مقصد افزائشِ نسل بھی ہوتا ہے۔ کئی پرندے موسمِ بہار اور گرمیوں میں ایسے علاقوں کا رخ کرتے ہیں جہاں گھونسلے بنانے کیلئے محفوظ جگہیں، بچوں کی پرورش کیلئے مناسب درجۂ حرارت اور خوراک کی وافر مقدار موجود ہو۔ ان علاقوں میں دن نسبتاً طویل ہوتے ہیں جس سے پرندوں کو خوراک تلاش کرنے اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے زیادہ وقت ملتا ہے۔
پرندے کب لوٹتے ہیں؟
شمالی نصف کرے میں متعددپرندے موسمِ خزاں میں سردی سے بچنےکیلئے جنوب کی طرف جاتے ہیں اور موسمِ بہار میں دوبارہ شمالی علاقوں کی طرف لوٹتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی مہمان پرندوں کی آمد ہوتی ہے۔n