بروکلی کا شمار گوبھی کے خاندان سے ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال آپ کو صحت مند رکھتا ہے۔ بروکلی کو سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔بروکلی کے فوائد
EPAPER
Updated: February 18, 2023, 3:39 PM IST | Mumbai
بروکلی کا شمار گوبھی کے خاندان سے ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال آپ کو صحت مند رکھتا ہے۔ بروکلی کو سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔بروکلی کے فوائد
بروکلی کا شمار گوبھی کے خاندان سے ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال آپ کو صحت مند رکھتا ہے۔ بروکلی کو سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔بروکلی کے فوائد
امراض قلب سے بچاؤ :بروکلی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ اس وجہ سے اس کا استعمال دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
دماغی امراض سے حفاظت:بروکلی کے اندر سلفورا فین موجود ہوتا ہے جو دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ڈپریشن اور شیزوفینیا کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ :اگر ہر تین روز بعد سلاد کے ساتھ بروکلی کا استعمال کیا جائے تو اس سے جسم میں اندرونی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی قوت ملتی ہے اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ۔
آنتوں کے امراض کا خاتمہ: بروکلی کا استعمال آنتوں کے اندر صحت مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھانے کا باعث ہوتا ہے جس سے نظام ہضم بہتر ہوتا ہے۔
ہڈیوں کو مضبوطی: بروکلی میں کیلشیم ، وٹامن اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہےنیز اس میں ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو فوراً جذب ہو کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے ہڈیوں ،بالوں اور جلد کو تقویت ملتی ہے۔
بینائی میں مفید: اس میں دیگر وٹامنز جیسے وٹامن سی،ای اور بی پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ بیٹا کیروٹین اور فاسفورس بھی پائے جاتے ہیںجوبینائی میں مفید ہوتے ہیں۔
دمے سے نجات: میلبورن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اْبلی ہوئی بروکلی کا روزانہ استعمال کر کے دمے کے مرض پر قابو پایا جاسکتاہے۔
جلد کے مسائل:اس سے چہرے پر باریک لکیروں اورجھریوں سے نجات ملتی ہے۔