• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناویا نائر کو بیرون ملک گجرا پہننے کی بھاری قیمت چکانی پڑی

Updated: September 07, 2025, 10:00 PM IST | New Delhi

کئی بار ہم مختلف ممالک کے عجیب و غریب قوانین کے بارے میں سنتے ہیں، ان میں سے اکثر ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں، کیا واقعی ایسا کرنے پر کوئی جرمانہ یا سزا ہو سکتی ہے؟ آج ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں ملیالم اداکارہ کے ساتھ پیش آیا، جنہیں اپنے ساتھ گجرا لے جانے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

Navya Nair.Photo:INN
ناویا نائر۔ تصویر:آئی این این

ملیالم اداکارہ اونم کی تقریبات میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جا رہی تھیں، لیکن انھیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ایک بہت ہی خاص تہوار کا جوش انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنے پر مجبور کردے گا۔  حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں میلبورن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہینڈ بیگ میں چمیلی کے پھول رکھنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ وہ وکٹوریہ میں ملیالی اسوسی ایشن کے اونم کی تقریبات میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے:رندیپ ہڈا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے پنجاب پہنچے

یہ ملیالی اداکارہ ناویا نائر ہیں، انہیں ہوائی اڈے پر صرف۱۵؍ سینٹی میٹر لمبا چمیلی کا گجرا لے جانے پر ۱۹۸۰؍ آسٹریلوی ڈالر (۲۵ء۱؍ لاکھ) کا جرمانہ لگایا گیا۔ ناویا نہیں جانتی تھیں کہ چمیلی کے پھول تھیلے میں نہیں لے کر جا سکتے۔ وکٹوریہ میں اونم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا۔
ناویا نے بتایا کہ ان کے والد نے ان کے لیے چمیلی کا گجرا خریدا تھا۔ ناویا نے کہاکہ  `انہوں نے اس کے دو ٹکڑے کر دیے اور مجھ سے کوچی سے سنگاپور تک ایک گجرا پہننے کو کہا۔ جب میں سنگاپور پہنچی تب تک یہ مرجھا چکا تھا۔ انہوں نے مجھے  دوسرا ٹکڑا اپنے ہینڈ بیگ میں رکھنے کا مشورہ دیا کیونکہ میں انہیں سنگاپور ایئرپورٹ پر پہن سکتی ہوں۔ میں نے  گجرے کو  کیری بیگ میں ڈالا اور اپنے ہینڈ بیگ میں رکھ لیا۔ ناویا کو معلوم نہیں تھا کہ وہ انجانے میں قانون توڑ رہی ہے۔
 ناویا نے مزید کہاکہ  `اہلکاروں نے مجھے۱۵؍ سینٹی میٹر چمیلی کا گجرا لے جانے پر۱۹۸۰؍ آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ لگایا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK