Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس مجھے نیوی میں جانا ہے، کیا کرنا ہوگا؟ دسویں بعد آئی ٹی آئی کرنے کیلئے کیا کروں؟

Updated: May 16, 2025, 5:22 PM IST | Mumbai

سوال:مجھے نیوی میں جانا ہے اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ کون سا فارم بھرنا ہوگا؟ میں نےایس ایس سی کا امتحان دیا ہے، رزلٹ بھی آگیا ہے، میں آئی ٹی آئی کرنا چاہتا ہوں،رہنمائی کی گزارش ہے۔ آپ سے رہنمائی درخواست ہے۔،

Serving in uniform in the Indian Navy is a matter of pride. Photo: INN
انڈین نیوی میںبا وردی ملازمت باعث افتخار ہوتی ہے۔ تصویر: آئی این این

سوال: مجھے نیوی میں جانا ہے اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ کون سا فارم بھرنا ہوگا؟  آپ سے رہنمائی درخواست ہے۔

جواب: نیوی میں دو طرح سے داخلہ( انٹری )ہوتا ہے۔ پہلا انڈین نیوی اور دوسرا مرچنٹ نیوی ۔دونوں کی تفصیلات ان کی ویب سائٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔نیوی کے زیادہ تر کورسیز مقامی ہوتے ہیں یعنی آ پ کو اس کالج میں دو سے تین سال رہ کر پڑھائی کرنا ہوتا ہے۔ ان کورسیز کی فیس بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔کوشش کریں کسی کالج کا انفرادی طور پر وزٹ کر لیں تاکہ اطمینان ہوجائے۔ٹی ایس رحمان انسٹی ٹیوٹ دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اپنی سوچ کا زاویہ بدلنے کے خواہشمند ہیں؟اِن ۸؍ نکات پر خاص توجہ دیجئے
دسویں بعد آئی ٹی آئی کرنے کیلئے کیا کروں؟
سوال: میں نےایس ایس سی کا امتحان دیا ہے، رزلٹ بھی آگیا ہے، میں آئی ٹی آئی کرنا چاہتا ہوں،رہنمائی کی گزارش ہے۔
جواب: موجودہ زمانے میں ہنرمند کورسیز کئے ہوئے ماہرین کی کافی ڈیمانڈ ہے۔ آئی ٹی آئی ادارے دو طرح کے ہیں ، گورنمنٹ آئی ٹی آئی اور نجی آئی ٹی آئی۔ گورنمٹ آئی ٹی آئی اداروں میں فیس بہت کم ہوتی ہےجبکہ نجی آئی ٹی آئی میں فیس ۲۰؍ سے ۲۵؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔ آئی ٹی آئی کورسیز کی فہرست، کورس کی مدت اور تعلیمی اہلیت کی تفصیلی معلومات DGET کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK