Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیوبا: پاور گرڈ ناکام ہونے سے پورا ملک تاریکی کی زد میں

Updated: March 17, 2026, 10:09 PM IST | Havana

کیوبا میں پاور گرڈ ناکام ہونے کے بعد پورے ملک میں تاریکی کا عالم ہے،جبکہ حکام بجلی کی بحالی میں مصروف ہیں، بجلی کی رسد ، اس کی مانگ سے کم ہونے کے سبب یہ نظام پہلے ہی پیداواری خسارے کا شکار تھا۔

People without electricity in Cuba took to the streets. Photo: X
کیوبا میں بجلی سے محروم عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ تصویر: ایکس

کیوبا کی الیکٹرک یونین (UNE) نے پیر کو ملک بھر میں بجلی کے نظام کے مکمل ناکام ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔یو این ای کے مطابق، قومی توانائی کا نظام پہلے ہی سے پیداواری خسارےکا شکار تھا، کیونکہ بجلی کی طلب،اس کی رسد سے تجاوز کر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ملک گیر بلیک آؤٹ ہوا۔بعد ازاں اتوار سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت  طلب کو پورا نہیں کر پا رہی تھی۔ قومی نظام کے مطابق، پیر کو دستیاب پیداواری صلاحیت۱۱۴۰؍ میگاواٹ (MW) تھی جبکہ بجلی کی طلب۲۳۴۷؍ میگاواٹ تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش ہوئی۔اگرچہ نظام میں۵۲؍ شمسی توانائی کے پلانٹ شامل ہیں، لیکن شمسی توانائی کی پیداوار، جو زیادہ سے زیادہ۷۳۲؍ میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی - نظام کے خاتمے کو روکنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا دعویٰ، ایران پر حملہ نہ کرتے تو تیسری عالمی جنگ چھڑ جاتی

حکام نے بجلی کی بحالیکے لیے ہنگامی منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کا آغاز سینفیوگوس تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کی یونٹ۴؍ سے کیا جا رہا ہے، جس کی پیداواری صلاحیت۸۰؍ میگاواٹ ہے۔واضح رہے کہ کیوبا کی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ نے کیوبا پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں، جس کا مقصد ملک میں اپنی مرضی کے حکمراں مسلط کرنا ہے، بعد ازاں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پابندیاں مزید سخت کردی گئیں ، جس میں تیل کی فراہمی پر مکمل روک بھی شامل ہے۔ جس کے نتیجے میں بجلی گھروں میں تیل کی قلت سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔ بڑے پیمانے پر حالیہ بلیک آؤٹ اسی قلت کے سبب ہواہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK