میں بارہویں آرٹس سے کامیاب ہوں اور ریلوے میں ملازمت کرنا چاہتی ہوں۔ اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا ہوگا؟
EPAPER
Updated: September 12, 2025, 6:31 PM IST | Mumbai
میں بارہویں آرٹس سے کامیاب ہوں اور ریلوے میں ملازمت کرنا چاہتی ہوں۔ اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا ہوگا؟
سوال: میں بارہویں آرٹس سے کامیاب ہوں اور ریلوے میں ملازمت کرنا چاہتی ہوں۔ اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا ہوگا؟
جواب:انڈین ریلویز میں ملازمت کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ریلوے میں کسی بھی عہدے کیلئے بھرتی کا اصل راستہ مسابقتی امتحان ہی ہے اسلئے آپ ان مسابقتی امتحانات کی تیاری میں لگ جائیں ، ریلویز ان مسابقتی امتحان میں عام طور سے جنرل انٹیلی جنس اینڈ ریزننگ، کوانٹی ٹیٹو اپٹی ٹیوڈ ( میتھس)، جنرل اویئرنیس ( حالاتِ حاضرہ) پر سوالات پوچھے جاتے ہیں ان مضامین کی تیاری کیلئے بازار میں بہت سی کتابیں بھی موجود ہیں جن سے تیاری کی جاسکتی ہے۔
پروفیشنل فوٹو گرافر بننے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
سوال: میں نے دسویں کامیاب ہوں ۔ پروفیشنل فوٹو گرافر بننا چاہتا ہوں۔ اس کیلئے مجھے کیا کرنا پڑے گا؟براہ مہربانی، میری رہنمائی فرمائیں۔
جواب: فوٹوگرافی ایک پروفیشنل عملی شعبہ ہے جسے شوق کے ساتھ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنایا جا سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ کسی ماہر فوٹوگرافر سے عملی تربیت یا انٹرن کا تجربہ حاصل کریں اور فوٹو و فلم ایڈیٹنگ سافٹ ویئر بھی سیکھیں۔ ممبئی کے سینٹ زیویرس کالج سمیت کئی ادارے پروفیشنل کورسز فراہم کرتے ہیں، جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔