• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی بجٹ :گرماگرم بحث، بلڈوزر کارروائی پرسرکار کو کھری کھری

Updated: February 14, 2026, 7:50 AM IST | Lucknow

وزیر اعلیٰ یوگی کا ۲؍ گھنٹے سے زائد کا خطاب ، وندے ماترم نہ گانے والوں پر تنقید، سماج وادی پارٹی نے بھی جواب دیا

UP Chief Minister Yogi Adityanath. (PTI)
یوپی کےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ۔(پی ٹی آئی )

اتر پردیش اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی اور کونسل دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ سماجوادی پارٹی نے بلڈوزر کارروائی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کا استعمال ذات اور مذہب دیکھ کر کیا جاتا ہے، جس پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے سخت اعتراض کیا اور ایوان میں تیز نوک جھونک شروع ہوگئی۔
  وزیر اعلیٰ نے گورنر کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے تقریباً ۲؍ گھنٹے ۱۳؍ منٹ تک خطاب کیا۔ انہوں نے حکومت کی کامیابیوں، بجٹ کے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا تفصیل سے ذکر کیا، ساتھ ہی سماجوادی پارٹی پر یکے بعد دیگرے کئی سیاسی حملے بھی کئے۔ بحث کے بعد گورنر کے خطاب پر پیش کی گئی ترمیمی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں سوال و جواب کے دوران ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا بی جے پی ایم ایل اے کیتکی سنگھ کی مداخلت پر ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو چلانا ان کی ذمہ داری ہے۔ ناراضگی میں انہوں نے ہیڈ فون اتار دیا اور کرسی سے اٹھ کر ایوان کی کارروائی ۱۰؍ منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔
 جمعہ کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورنرآنندی بین پٹیل کے خطاب پر بحث کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت دنیا کو راستہ دکھا رہا ہے، لیکن گورنر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا رویہ انتہائی نامناسب تھا۔ ان کے مطابق سماجوادی پارٹی کے طرزِ عمل سے پورے ایوان کا وقار مجروح ہوا۔وزیر اعلیٰ نے طنزیہ انداز میں مرزا غالب کا شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ’’دھول چہرے پر تھی، آئینہ صاف کرتے رہے‘‘۔ انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ خوشامد کی سیاست کے نام پر حملہ آوروں کی ستائش کرتی ہے ،ان کے کچھ رہنما بابَر کی قبر پرفاتحہ کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور وندے ماترم کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بعض لیڈران مافیا کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے جاتے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی وندے ماترم نہ گانے کے بیانات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو وندے ماترم کی مخالفت کرے، اسے پارٹی سے باہر نکال دینا چاہیے۔وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ ترقی، سلامتی اور فلاحی اسکیموں میں ریاستی حکومت نے بلا امتیاز کام کیا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ آٹھ برسوں میں سرکاری اسکیموں کے باعث تقریباً چھ کروڑ افراد کثیر جہتی غربت سے باہر آئے ہیں، جس کا حوالہ ’نیتی آیوگ‘ کے اعداد و شمار سے ملتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایوان میں بار بار کی رکاوٹیں جمہوری روایات اور مقننہ کے وقار کو نقصان پہنچاتی ہیں، اور ریاست اس طرزِ عمل کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔
 اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صرف انکاؤنٹر سے امن و امان قائم نہیں ہوگا اور انہوں نے ماضی میں بھی گینگسٹر ایکٹ کی مخالفت کی تھی ۔ اوم پرکاش راجبھر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ’پی ڈی اے‘ کے بارے میں بات کرتی ہے لیکن وہ یہ بھی طے نہیں کر سکتی کہ اس میں کیا شامل ہے۔ کبھی ’پی‘ کا مطلب پنڈت ہے، کبھی پسماندہ طبقہ۔ کبھی ’اے‘ کا مطلب ’اگڑا‘بتاتےہیں اور کبھی اقلیت۔کانگریس ایم ایل اے آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ انہوں نے 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK