Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) بی ووک (۲)  ڈاکٹر

Updated: November 15, 2023, 10:00 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo : INN
تصویر :آئی این این

میں ابھی بارہویں میں پڑھ رہاہوں، مجھے ’بی ووک‘ کرنا ہے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
شاہ اجمل ،مالیگاؤں
جواب: ملک بھر میں یو جی سی ’’بی ووک‘‘ پروگرام ۱۲۷؍ یونیورسٹیز میں جاری کیا ہے اسی طرح۱۵۰؍ کمیونٹی کالجز قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے ہنر پر مبنی ڈپلوما کورسیز چلائے جائیں گے۔ مہاراشٹر میں کل ۳۴؍ کالجز کو مختلف یونیورسٹیز کے زیر اہتمام ’’ بی ووک‘‘ کورس شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کورسیز کیلئے جن ٹریڈس پر کورسیز موجود ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں: آٹو موبائیل، انٹرٹینمینٹ، آئی ٹی ، ٹیلی کام،  مارکیٹنگ، ایگریکلچر،کنسٹرکشن، اپلائیڈ آرٹس،پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ
ایچ آر کالج ٹریڈس : (a) ریٹیل مینجمنٹ (b) ٹورزم اینڈ ہاسپٹلیٹی مینجمنٹ 
سینٹ زیورس ٹریڈس : (a) سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ (b) ٹورزم 
جھنجھنوالا کالج :ٹریڈس : (a) رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ (b) فائنانشیل سروسیز
رویا کالج،ٹریڈ : ٹورزم اینڈ ٹریویل مینجمنٹ -جے ہند کالج،ٹریڈس : (a) سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ (b)  ٹرویل ٹورزم 
وِکاس کالج ،ٹریڈس : (a) میڈیا پروڈکشن (b) ریٹیل مینجمنٹ
ماگن داس کونڈوالا کالج، ملاڈ، ٹریڈس : (a) ریٹیل مینجمنٹ(b) ٹورزم اینڈ ہاسپٹلیٹی مینجمنٹ۔ ممبئی کے ایک مشہور اور نامور ادارہ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس ٹس کے ضمنی شعبے اسکول آف ووکیشنل ایجوکیشن کے تحت بھی بیچلر آف ووکیشن کا کورس شروع کیا گیاہے۔ یاد رہےٹِس کو ڈیمڈ یونیورسٹی کادرجہ حاصل ہے اس کا شمار ملک کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ اس یونیورسٹی کے زیر اہتمام جس ٹریڈ میں کورس شروع کیا جارہے وہ بی وک اِن سیلس اینڈ مارکیٹنگ ہے۔ بی ووک کورسیز کیلئے اہلیت :بارہویں کامیاب یا اسکے مساوی،۲؍ سال پر مشتمل آئی ٹی آئی کورس کامیاب طلبا بھی اس کورس کیلئے اہل ہیں۔

عمر کی اہلیت : کسی بھی عمر کا شخص اس کورس میں داخلہ لے سکتا ہے۔کورس مکمل کرنے کے بعد پہلے سال کے اختتام کے بعد ایک برس کا ڈپلوما سرٹیفکیٹ، دوسرے سال کے اختتام کے بعد -ایڈوانسڈ ڈپلوما سرٹیفکیٹ، تیسرے سال کے اختتام کے بعد ڈگری کورس کا ایوارڈ۔ اس کورس کی اہلیت AICTE اور یو جی سی  کے ذریعے منعقد ہونے والے تمام بیچلر ڈگری کے مساوی ہے۔ طالب علم اس کی بنیاد پر بہت سے ماسٹرس ڈگری کورسیز کیلئے بھی اہل ہوں گے۔ بی ووک کورسیز میں تقریباً سارے کورسیز اہم ہیں لیکن ریٹیل مینجمنٹ،  رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ،  ٹورزم اینڈ ٹریویل مینجمنٹ  ان کورسیز سے فارغین کی خاصی مانگ ہے۔
میں نے بارہویں سائنس کیا ہے، اور مجھے ڈاکٹر بننا ہے ، لیکن میرے ۵۰؍ فیصد مارکس نہیں ہیں ، تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟ 
انصاری عمر ،مالیگاؤں
جواب: ملک میں بی ڈی ایس ، ایم بی بی ایس ، بی اے ایم ایس ، بی یو ایم ایس اور بی  ایچ ایم ایس کورس میں داخلہ کے لئے فزکس ، کیمسٹری اور بایولوجی میں ۳۰۰؍ میں سے ۱۵۰؍ مارکس حاصل کرنا ضروری ہے اوپن کیٹگری کے لئے۔ اگر مارکس کم ہیں تو آپ کو کلاس ایمپرومنٹ کا امتحان دینا ہوگا ۔ کلاس ایمپرومنٹ کے لئے آپ کے پاس صرف دو موقع ہوتا ہے۔ ایک جس سال آپ امتحان کامیاب ہوتے ہیں اس سال کے جولائی اگست کے ماہ منعقد ہونے والا امتحان میں شرکت کرکے یا اس کے فوراً بعد والے سال میں مارچ امتحان میں شرکت کرکے ان تین مضامین میں بہتر کارکردگی کرنا۔ کلاس ایمپرومنٹ کے لئے  آپ کسی بھی طرح کا کوئی مضمون بدل نہیں سکتے۔ یہ دو مواقع نکل جانے کے بعد آپ کے لئے کلاس ایمپرومنٹ کا بھی موقع ختم ہوجاتا ہے۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK