Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس: (۱) میکانیکل انجینئر (۲) رپورٹر

Updated: November 22, 2023, 11:58 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

میں  دسویں جماعت کا طالب علم ہوں۔ میکانیکل انجینئر بننا ہو تو اس کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟یہ کورس کہا ں سے کیا جاسکتا ہے اور اس کورس کے لئے کتنا خرچ ہوگا؟
منصور عبدالحق ،بھیونڈی
جواب: انجینئرنگ کے کئی شعبے ہیں جن میں کچھ شعبے’کور انجینئرنگ‘ کہلاتے ہیں۔ جن میں  میکانیکل انجینئرنگ ایک ہے۔ دسویں کے بعد انجینئرنگ کیلئے ضروری ہے کہ آپ یا تو گیارہویں -بارہویں سائنس کریں یا پھر دسویں کے بعد پالی ٹیکنک ڈپلوما جو ۳؍ سال کا ہوتا ہے۔ زیادہ تر طلبہ بارہویں  سائنس کے بعد ڈگری انجینئرنگ کی طرف جانے کو مناسب سمجھتے ہیں ۔بارہویں سائنس میں فزکس ، کیمسٹری اور میتھس ان ۳؍ مضامین میں بہتر کارکردگی کے بعد آپ انٹرنس امتحان میں شرکت کریں ،یہ ۳؍ طرح کے ہوتے ہیں ۔ پہلا قومی سطح کا انجینئرنگ انٹرنس ٹیسٹ جسے ’جے ای ای‘ کہا جا تا ہے یہ امتحان این ٹی اے منعقد کرنا ہے۔ دوسرا اسٹیٹ لیول کا امتحان جسے ’ایم ایچ ٹی سی ای ٹی‘ کیا جاتا ہے۔جسے اسٹیٹ سی ای ٹی سیل منعقد کرتا ہے۔ تیسرا انٹرنس امتحان پرائیویٹ اداروں کے انٹرنس امتحان جیسے این ایم آئی ایم ایس سی ای ٹی ، بیٹ سیٹ۔ وی آئی ٹی سی ای ٹی وغیرہ۔ ان سارے امتحان میں صرف ۳؍ مضامین سے ہی سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔ فزکس ، کیمسٹری اور میتھس۔ ان تین مضامیں کو بہت زیادہ توجہ سے سمجھیں۔ انجینئرس موجد(انوینٹرس) ہوتے ہیں ۔اس لئے تجزیہ کرنا ، تحقیق کرنا ،مسئلو ں کو سمجھنا، ان کے حل تلاش کرنا، منطقی سوچ کے ساتھ کام کرنا۔ کریٹیکل تھنکنگ ، لوجیکل ریزننگ ، نیومریکل اپٹی ٹیوڈ ، میتھس اور فزکس میں مہارت اہم صلاحیتیں ہیں ، اس پر توجہ دیں۔ ملک میں بہترین ادارے آئی آئی ٹیز ، این آئی ٹیز میں  داخلے کیلئے پہلے کوشش کریں ۔ جے ای ای مینس کی بنیاد پر۔ ریاست کے بہترین اداروں کو بھی ترجیح دی جاسکتی ہے جن میں وی جے ٹی آئی ، سردار پٹیل ، ڈی جے سانگھوی ، کالج آف انجینئرنگ پونے جیسے ادارےشامل ہیں۔ انجینئرنگ کورس کیلئے اب اخراجات ۳؍ سے ۵؍لاکھ روپے (چار سال)  کیلئے ہوتے ہیں۔
مجھے پی جی کرنا ہے جرنلزم میں اردو میڈیم سے، کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں  کہ ممبئی میں  کس کالج میں جرنلزم کا کورس اردو میں موجود ہے؟ ریگولر موڈ میں کرنا ہے ، میں رپورٹر بننا چاہتی ہوں ، ملازمت کے مواقع کیا ہیں ؟ 
مدیحہ خان ،تھانے
جواب: جرنلزم کا ریگولرکورس اردو میں ممبئی یونیورسٹی کے زیر ِ اہتمام یونیورسٹی کیمپس میں چل رہاہے اس کے علاوہ مولانا آزاد یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام فاصلاتی طرز تعلیم سے یہ کورس مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے اسٹڈی سینٹرس سے بھی کیے جاسکتے ہیں۔ آپ اس کورس کو اردو کے علاوہ انگریز ی میں بھی کر سکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کو کئی متبادل کالجز مل جائیں گے۔ پڑھائی کا طریقہ کار ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ 
چونکہ یہ ایک پروفیشنل کورس ہے اسلئے اس کورس کے لئے میڈیم آف انسٹرکشن یعنی ذریعہ تعلیم کا اتنا مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کے سی کالج ، سینٹ زیویئرس کالج و دیگر کئی کالجز سے یہ کورس فل ٹائم ، پارٹ ٹائم یا فاصلاتی طرز سے کورس کر سکتی ہیں۔ موجودہ دور میں مقابلہ بہت سخت ہے ہر شعبے میں باہنر اور صلاحیت افراد ہی ملازمت حاصل کر پارہے ہیں اور اچھی تنخواہ پارہے ہیں۔ جس شعبے کا آپ انتخاب کر نا چاہ رہی ہیں اس شعبے کیلئے آپ کی تیاری کیا ہے اور کتنی ہے ، موجودہ دور میں اب صرف کورس کر لینا ہی کافی نہیں۔ آپ کا اس شعبے کے متعلق کیا ویژن ہے ، اس شعبے کو کس نظریے سے دیکھتے ہیں ، اس شعبے میں موجود پروفیشنلز کے لیے اسکلز سیٹ کیا ہیں اس کو سمجھنا ضروری ہے۔ جرنلزم کا شعبہ سماجی شعبے ہے۔ موجودہ حالات میں سماج کے تانے بانے سمجھنا ، لوگوں کے سماجی ، معاشرتی ، معاشی، نفسیاتی مسائل کیا ہیں۔ اس پر آپ کا مطالعہ کتنا ہے وہ سمجھنا ضروری ہے۔ آپ جرنلزم کے لئے بھلے اردو زبان کا انتخاب کریں لیکن اردو زبان کے علاوہ علاقائی زبان مراٹھی ، ہندی ، گجراتی زبان کی تھوڑی بہت سمجھ ضروری ہے اسی طرح اس شعبے کے ماہرین کیلئے انگریزی زبان میں مضبوط پکڑ ، انگریزی اخبارات کے مطالعہ کا شوق لازمی ہے۔ اسی طرح سے انٹرنیٹ کا بہتر استعمال اس شعبے میں کیسے ہو سکتا ہے اس کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ مشہور و معروف رائٹرس، صحافی ، مضمون نگارو ں کو مضامین کو پڑھنا ،اس پر تبصرہ کرنا ، تجزیہ لکھنا ، اپنی کسی اسٹوری کو دلچسپ انداز میں پیش کرنا یہ سب چیزیں کافی اہمیت کی حامل ہیں۔ اسی طرح اس شعبے میں بھی اب اسپیشلائزیشن کا دور ہے۔ شعبہ صحافت میں بھی کئی ذیلی شعبے ہیں جن میں مہارت کیلئے اس کا انتخاب کرنا ضروری ہے ، سیاست ، اسپورٹس ، فلم، ٹیکنالوجی ، بزنس ،بین الاقوامی معاملات وغیرہ اس لئے صرف کورس کے انتخاب پر توجہ نہ دیں بلکہ دیگر ضروری متعلقہ چیزوں پر بھی نظر رکھیں اس کو بھی سمجھیں۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK