Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس: (۱) میڈیکل کوڈنگ (۲) ریڈیو گرافی ٹیکنیشین (۳) آپریشن تھیٹر ٹیکنیشین

Updated: October 18, 2023, 5:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

 میں نے بی یو ایم ایس کیا ہے، ایک اسپتال میں ملازمت کررہا ہوں ، میری عمر ۴۸؍ سال ہے، مجھے میڈیکل کوڈنگ کی جانکاری چاہئے، تھانے میں  کہاں  سے کرسکتے ہیں ؟
lاسد احمد ، ممبرا
جواب: میڈیکل کوڈنگ طبی خدمات اور طریقہ کار کو الفا نیومرک وڈز میں ترجمہ کرنے کا عمل ہے۔ یہ کوڈ مختلف مقاصد کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ، بشمول بلنگ انشورنس کمپنیوں ، طبی تشخیص اور علاج کا سراغ لگانا، اور صحت کی دیکھ بھال کی تحقیق کرنا۔ میڈیکل کوڈر اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو ان کی خدمات کیلئے درست معاوضہ ملے اور یہ کہ مریضوں کے ریکارڈ کو صحیح طریقے سے دستاویز کیا جائے۔ممبئی سمیت ہندوستان میں ، میڈیکل کوڈنگ میں کئی کورسیز اور سرٹیفیکیشن دستیاب ہیں ۔ یہ کورسیز عام طور پر اناٹومی، طبی اصطلاحات، کوڈنگ کے رہنما خطوط، اور کوڈنگ سسٹمز جیسے کہ بیماریوں کی بین الاقوامی درجہ بندی(آئی سی ڈ ی)اور سی پی ٹی کرنٹ پروسیجر ٹرمینولوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ یہاں ہندوستان میں دستیاب میڈیکل کوڈنگ کے کچھ عام کورسیز درج ذیل ہیں۔ 
(۱) سرٹیفائیڈ پروفیشنل کوڈر: سی پی سی : یہ کورس سب سے زیادہ مشہور کورس ہے اس کورس کی منظوری امریکن اکیڈمی آف پروفیشنل کوڈر س ( اے اے پی سی ) سے ہے جو آؤٹ پیشنٹ کوڈنگ کا احاطہ کرتا ہے۔
(۲) سرٹیفائیڈ کوڈنگ اسپیشلسٹ : سی سی ایس یہ کورس امریکن ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ ایسوسی ایشن ( اے ایچ آئی ایم اے ) کے زیر نگرانی چلتا ہے۔ جو اِن پیشنٹ کوڈنگ کا احاطہ کرتا ہے۔
(۳) سرٹیفائیڈ اِن پیشنٹ کوڈر: سی آئی سی : یہ کورس اے اے پی سی سے منظور شدہ ہے اس کورس میں اِن پیشنٹ ہاسپٹل کوڈنگ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح کے کئی کورسیز ہیں جو کئے جاسکتے ہیں یہ تمام کورسیز نجی اداروں میں منعقد کیے جاتے ہیں جس میں ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن باندرہ ، میڈپرو امریکن ہیلتھ کیئر اینڈ سافٹ وئیر سولیوشن ، میڈوسن پرائم اس طرح کے تمام اداروں کی مکمل فہرست سلیکھا ڈاٹ کام پر موجود ہے جن میں فون نمبر بھی دیئے گئے ہیں۔ 
ریڈیو گرافی ٹیکنیشین اور آپریشن تھیٹر ٹیکنیشین کے لئے جاب کے بھیونڈی میں کیا مواقع ہیں؟ اور تنخواہ کیا ہوتی ہے؟ براہ مہربانی اس بارے میں میری رہنمائی کیجئے۔
lگوریکر حفصہ فرحان ،بھیونڈی
جواب : یہ کورس کرنے کے بعد آپ پاسپٹلس ، نرسنگ ہومس ، ڈائیوگانسٹک سینٹر س ، ہیلتھ کئیر سینٹرس ، ٹراما سینٹرس میں ملازمت کے لئے اہل ہو ں گی۔ یہ تمام پیرا میڈیکل کورسیز ہیں ۔ آپ کسی ایسے ادارے سے بھی وابستہ ہو سکتے ہیں جن میں یہ کورسیز سکھائے جاتے ہیں ۔معاوضہ اور تنخواہ منحصر کرتا ہے آپ کے ہنر اور صلاحیت پر اسی طرح آپ کے تجربہ پر ، ساتھ ہی آپ کس جگہ کام کر رہے ہیں وہ فرم کون سی ہے اس پر بھی منحصر ہے ۔ عام طور سے ماہانہ دس ہزار سے پچیس ہزار روپے تنخواہ ہو سکتی ہے۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK