Inquilab Logo Happiest Places to Work

شارک ٹینک کی جج کا اعتراف، کہا: نماز صحت کیلئے از حد مفید ہے

Updated: April 04, 2026, 9:50 AM IST | Mumbai

نمیتا تھاپر معروف فارما کمپنی ایمکیور کی ڈائریکٹر ہیں ، ان کے مطابق پنجوقتہ نماز کے کئی فوائد ہیں۔

Shark Tank judge Namita Thapar. Photo: INN
شارک ٹینک کی جج نمیتا تھاپر۔تصویر: آئی این این

شارک ٹینک انڈیا کی جج اور ایمکیور فارماسیوٹیکلز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نمیتا تھاپر نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں نماز کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ تیزی سے وائرہ ہو رہے ہیں۔ ان کی نماز کے فوائد کے تعلق سے سوشل میڈیا پوسٹ نے کئی پلیٹ فارمز پر سیکڑوں ویوز حاصل کرلئے ہیں۔ اپنے ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عید اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، جہاں انہیں نماز کے جسمانی اور ذہنی فوائد کے بارے میں بتایا گیا۔ نمیتا تھاپر کے مطابق نماز مصروف زندگی کے ہنگاموں سے ایک وقفہ فراہم کرتی ہے اور لوگوں کے درمیان تعلق اور کمیونٹی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ نمیتا تھاپر بطور شارک ٹینک انڈیا جج اپنی پہچان رکھتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نماز اور اس کے صحت سے متعلق فوائد پر اپنے خیالات شیئر کئے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے نماز کو صرف ایک روحانی عمل نہیں بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لئےبھی فائدہ مند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نماز کے دوران کیے جانے والے مختلف انداز یوگا کی مشہور پوزیشنز جیسے ’وجر آسن ‘ سے ملتے جلتے ہیں، جو ہاضمے کو بہتر بنانے، جسمانی توازن برقرار رکھنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بچوں کے بڑھتے اسکرین ٹائم سے والدین کی پریشانی میں اضافہ

نمیتا تھاپر کے مطابق یہ عمل جسم میں ’کورٹیسول‘ کی سطح کم کر کے سکون فراہم کرتا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’میں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ عید منائی۔ یہ شکرگزاری، سخاوت، یکجہتی اور محبت کا ایک خوبصورت تہوار ہے۔ میں ہر سال اس کا انتظار کرتی ہوں۔ خاص شکریہ اپنے دوست کا جس نے مجھے بتایا کہ نماز نہ صرف ایک خوبصورت روحانی عمل ہے بلکہ اس کے صحت کے تعلق سے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں۔ ‘‘ان کی اس پوسٹ کو ہزاروں لائکس اور تبصرے ملے ہیں  ۔ نمیتا نے اس پر کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی اس پوسٹ کو اتنا پسند کیا جائے گا۔ میں نے ایک عام مذہبی عمل کے بارے میں گفتگوکی تھی اور اس پر جتنے مثبت ردعمل آئے ہیں میں ان کے لئے سبھی کی شکر گزار ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK