Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس: (۱) ٹیچر (۲)  بی فارم

Updated: November 21, 2023, 12:18 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

میں ابھی بارہویں میں ہوں ،میں آرٹس اسٹریم میں پڑھ رہی ہوں اور میرے اردو دسویں میں سی بی ایس ای بورڈ سے ۹۹؍ فیصد مارکس آئے تھے ، میں بارہویں کے بعد گورنمنٹ اسکول میں اردو ٹیچر بننا چاہتی ہوں ، رہنمائی فرمائیں۔ 
عائشہ صدیقہ ،سیلم پور، دہلی 
جواب: گورنمنٹ اسکولس میں ٹیچر س کے عہدہ پر تقرر کیلئے ضروری ہے کہ آپ بارہویں بعد بی اے بی ایڈ کورس مکمل کریں جو بارہویں بعد چار سال کا کورس ہوتا ہے۔ اس کے بعد سینٹرل گورنمنٹ ٹیچرس ایلجبلٹی ٹیسٹ جسے سی ٹیٹ کہا جاتا ہے اس اہلیتی امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔ ٹیچرس کے شعبے میں آئندہ کئی دنوں میں کافی چیلنجز کا سامنا کر نا ہوگا ، کیوں کہ نئی تعلیمی پالیسی آہستہ آہستہ مختلف ریاستوں میں عمل میں لائی جارہی ہے۔ آپ کو اگر اس ٹیچنگ شعبے میں آگے کریئر کرنا ہوگا کچھ چیزوں پر کام کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے مضمون پر مہارت حاصل کرنا ہوگا، ایک ٹیچر کو انٹیلیکچلی بہت زیادہ اسمارٹ ہونا ضروری ہے۔اسی طرح آپ اردو مضمون کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ حالاتِ حاضرہ پر نظر ، مطالعہ کا شوق ، اپنی شخصیت پر کام کرنا جیسے وقت کی پابندی ، کمیونکشن اسکلز ، کریٹیویٹی ،کولابریشن میں کام کرنا ۔ نصاب پر نطر خاص طور سے اگر آپ سیکنڈری سیکشن میں یعنی چھٹی جماعت سے دسویں جماعت میں پڑھانا چاہتی ہیں تو اس جماعت کے مضامین اور نصاب کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔ ایک ٹیچر کا میتھس میں دلچسپی رکھنا ضروری ہے ، دسویں تک میتھس کو سمجھنا ضروری ہے۔ ٹیکنالوجی کو سمجھنا اور اس کا تعلیمی شعبے میں استعمال کیسے ہورہا ہے، اس کو بھی سیکھنا ضروری ہے۔آرٹی فیشیل انٹیلی جنس ، چیٹ جی پی ٹی ، اے آئی ٹولس ، ویڈیو میکنگ ، وائس موڈیولیشن ۔ مطالعہ کا شوق ، ٹیچنگ میتھڈلوجی میں ہونے والی تبدیلیوں پر کتابوں کا مطالعہ ، نیشنل کریکلم فریم ورک(این سی ایف )کا مطالعہ کرنا ۔ اخبارات و کچھ خاص میگزین کا مطالعہ ضروری ہے۔ چوں کہ آپ کاتعلق سی بی ایس سی بورڈ سے ہے اس کا فائدہ بھی اس شعبے میں آپ کو ملے گا۔نئی تعلیمی پالیسی کی عمل داری سب سے پہلے سی بی ایس ای اسکولس میں ہی ہوگی۔ ان تبدیلیوں پر نظر رکھنا اور اس کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔ ایک بات اور یاد رکھیں ، اس جدید دور میں اپنے لئے صرف ایک متبادل کریئر کا رکھنا وہ بھی زیادہ سمجھداری نہیں ہے۔اس تیز رفتار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دور میں دنیا کہ ہر شعبے میں بہت زیادہ اور بہت ہی اچھوتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اسلئے اب صرف یہ سوچنا کہ ہم اس شعبے میں ہی کریئر کریں گے بہتر فیصلہ نہیں ۔ آپ اپنے اندر بہتر ہنر مندی پیدا کریں تمام تر صلاحیتوں پر کام کریں جو اپ میں ہے۔ اس کے بعد کچھ اور شعبوں اورکریئر کے میدانوں کا بھی مطالعہ جاری رکھیں ، تاکہ آپ بہترمستقبل میں پوزیشن میں ہوسکیں۔
میں نے ڈپلوما اِن فارمیسی کیا ہے اور آگے بی فارم کرنا ہے ممبئی میں کتنے کالجز اور کہاں ہیں۔ فیس کیا ہے ، ہاسٹل ،وغیرہ کی بھی تفصیلات دیں۔ عین نوازش ہوگی۔ 
ہارون احمد ،دھاراوی، ممبئی 
جواب: ڈپلوما اِن فارمیسی کامیاب امیدواروں کیلئے ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر بی فارمیسی میں داخلہ ممکن ہوتا ہے جسے ’لیٹرل انٹری‘ کہا جاتا ہے۔اس کے ذریعے داخلہ لینے کیلئے اسٹیٹ سی ای ٹی کے ذریعے منعقدہ سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسیس سے گزرنا ہوتا ہے جس کی تفصیلات اس ویب سائٹ سے مل سکتی ہے۔ اسی طرح تمام کالجز میں داخلہ آپ کے ڈپلوما فارمیسی کے مارکس کی بنیاد پرہوتا ہے اس کی فہرست بھی اسی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ 
https://dsp2023.mahacet.org.in/dsp23/

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK