• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر گائیڈنس: بیچلر آف ووکیشن میں داخلے کا فائدہ ہوگا؟

Updated: September 26, 2025, 4:32 PM IST | Mumbai

میں نے بارہویں  (کامرس)کے بعد اکاؤنٹنگ اور ٹیکسیشن میں بیچلر آف ووکیشن میں  داخلہ لیا ہے۔ کیا مجھے اس کورس سے فائدہ ہوگا؟

There are many benefits to a Bachelor of Vocational in Accounting and Taxation. Photo: INN
بیچلر آف ووکیشن ان اکاؤنٹنگ اینڈ ٹیکسیشن کے کئی فائدے ہیں۔ تصویر: آئی این این

سوال: میں نے بارہویں  (کامرس)کے بعد اکاؤنٹنگ اور ٹیکسیشن میں بیچلر آف ووکیشن میں  داخلہ لیا ہے۔ کیا مجھے اس کورس سے فائدہ ہوگا؟
جواب: بیچلر آف ووکیشن ان اکاؤنٹنگ اینڈ ٹیکسیشن میں داخلے کے فائدے درج ذیل ہیں :(۱)  بی ووک کے اسٹڈی پیٹرن میں ۷۰؍ فیصد پریکٹیکل، ۳۰؍ فیصد تھیوری شامل ہے۔ اس لئے لیکچرز کم ہوں گے اور پریکٹیکل معلومات زیادہ ملے گی۔ (۲) پریکٹیکل معلومات کیلئے آپ کو آن جاب ٹریننگ ملے گی جس سے آپ کے عملی تجربے میں مدد ملے گی۔ (۳)  اگر آپ خدا نخواستہ فرسٹ ائیر کے بعد یہ کورس ترک کرتے ہیں تو آپ کو اسی شعبے کا ڈپلوما سرٹیفکیٹ ملے گا۔ دوسرا سال مکمل کرنے پر آپ کو ایڈوانسڈ ڈپلوما ملے گا، تیسرے سال کے بعد بیچلر ڈگری۔ (۴) اس ڈگری کورس کی اہلیت’’اے آئی سی ٹی ای‘‘ اور ’’یوجی سی‘‘ کے ذریعے منعقد ہونے والے تمام بیچلر ڈگری کے مساوی ہے۔ 
بی ایڈ جغرافیہ سے کرنا ہے؟
سوال: میں بی اے میں تاریخ، جغرافیہ اور معاشیات پڑھ رہی ہوں۔ اگر فائنل ایئر میں معاشیات کے۶؍ پیپر لوں تو کیا بی ایڈ جغرافیہ سے کر سکوں گی؟ 
جواب :جی! آپ اگر معاشیات سے بی اے کریں تو بی ایڈ کورس میں جغرافیہ یقیناً لے سکتی ہیں، آگے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK