• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۸؍ مارچ سے شروع ہوگا، فائنل ۳۱؍ مئی کو کھیلا جائے گا

Updated: February 27, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے۲۰۲۶ء ایڈیشن کے آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اگرچہ پہلے فرنچائزز کو۲۶؍ مارچ کی تاریخ بتائی گئی تھی، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ آئی پی ایل نے اندرونی طور پر ٹورنامنٹ ۲۸؍ مارچ سے شروع کرنے اور فائنل ۳۱؍ مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Indian Premier League.Photo:INN
انڈین پریمیئر لیگ۔ تصویر:آئی این این

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے۲۰۲۶ء ایڈیشن کے آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اگرچہ پہلے فرنچائزز کو۲۶؍ مارچ کی تاریخ بتائی گئی تھی، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ آئی پی ایل نے اندرونی طور پر ٹورنامنٹ ۲۸؍ مارچ سے شروع کرنے اور فائنل ۳۱؍ مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی ایل گورننگ کونسل اگلے ہفتے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے میٹنگ کرے گی۔ شیڈول میں تاخیر کی بڑی وجہ آسام، مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ہیں، جن کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔ کولکاتہ (مغربی بنگال) اور چنئی (تمل ناڈو) بالترتیب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز  اور چنئی سپر کنگز  کے ہوم گراؤنڈز ہیں، جبکہ گوہاٹی (آسام) راجستھان رائلز  کا دوسرا ہوم وینیو ہے۔
آئی پی ایل کی تاریخ رہی ہے کہ جب بھی ملک میں عام انتخابات یا کسی ریاست میں اسمبلی انتخابات ہوتے ہیں، تو شیڈول دو حصوں میں جاری کیا جاتا ہے۔ گورننگ کونسل اس بات پر غور کرے گی کہ آیا اس بار بھی یہی طریقہ اپنایا جائے یا الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخوں کے اعلان کا انتظار کیا جائے۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں افتتاحی میچ کے مقام پر بھی بحث ہوگی۔ روایتی طور پر دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلورو پہلا میچ کھیلے گی  تاہم، گزشتہ جون میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں جیت کے جشن کے دوران ہونے والی بھگدڑ، جس میں ۱۱؍ شائقین ہلاک ہوئے تھے، کے بعد آر سی بی انتظامیہ اور کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ہوم میچز کے مقام کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ آر سی بی نے متبادل کے طور پر نئی ممبئی، رائے پور اور پونے جیسے شہروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔
ابھیشیک شرما سلوگر نہیں ہیں: روی چندرن اشون کا محمد عامر کو کرارا جواب
ٹی  ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ابھیشیک شرما کی کارکردگی پر بحث تیز ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ گیند باز محمد عامر نے ایک ٹی وی شو کے دوران ابھیشیک کو سلوگر (بے تکے شاٹس کھیلنے والا) قرار دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی یہ لفظ گردش کرنے لگا۔ تاہم، ہندوستان کے تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے اب اس معاملے پر کھل کر ابھیشیک کا دفاع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جموں اور کشمیر کا پہلی بار رنجی چیمپئن بننا طے

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے اشون نے نوجوان اوپنر کی حمایت میں مضبوط آواز اٹھائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنقید کھیل کا حصہ ہے، لیکن ابھیشیک کوسلوگر کہنا سراسر غلط ہے۔ اشون نے ابھیشیک کی بلے بازی کی تکنیک کا تجزیہ کیا اور ان کے `بیٹ سونگ  کا موازنہ عظیم آل راؤنڈر یوراج سنگھ سے کیا۔

یہ بھی پڑھئے:اہان پانڈے میں ہے اولڈاسکول رومانوی ہیرو جیسی دیانتداری ہے: علی عباس ظفر


اشون نے کہاکہ ’’میں نے محمد عامر کا وہ ویڈیو دیکھا ہے جس میں وہ ابھیشیک کو سلوگر کہہ رہے ہیں  اور سوشل میڈیا پر بھی کئی لوگ یہی کہہ رہے ہیں۔ میں ایک بات بالکل صاف کر دینا چاہتا ہوں؛ آپ ابھیشیک شرما کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن آپ انہیں سلوگر نہیں کہہ سکتے، کیونکہ وہ سلوگر نہیں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK