Inquilab Logo Happiest Places to Work

شملہ مرچ کا استعمال سانس کے انفیکشن کو کم کرتا ہے

Updated: January 19, 2024, 4:46 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

شملہ مرچ زیادہ تیز نہیں ہوتی۔ یہ زرد، سبز اورسرخ رنگ میں دستیاب ہوتی ہے۔ شملہ مرچ کا استعمال بہت سے پکوانوں میں کیا جاتا ہے جن میں چائنیز کھانے عام ہیں۔

Capsicum is rich in nutrients that are important for bone health. Photo: INN
شملہ مرچ غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو ہڈیوں کی صحت کیلئے اہم ہیں۔ تصویر : آئی این این

شملہ مرچ زیادہ تیز نہیں ہوتی۔ یہ زرد، سبز اورسرخ رنگ میں دستیاب ہوتی ہے۔ شملہ مرچ کا استعمال بہت سے پکوانوں میں کیا جاتا ہے جن میں چائنیز کھانے عام ہیں۔ پڑھئے شملہ مرچ کے فوائد:
شملہ مرچ کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے کیونکہ اس میں انسداد سوزش والے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔
سُرخ شملہ مرچ میں لائکوپین ہوتا ہے جو ایک فائٹونٹریئنٹ ہے اور یہ دل کی صحت کو بہتر رکھتا ہے نیز یہ فولٹ اور وٹامن بی ۶؍کا بھرپور ذریعہ ہے، جو ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرتی ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس سبزی میں موجود وٹامن سی ہماری قوتِ مدافعت میں بہتری لاتا ہے اور سوجن کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
شملہ مرچ وٹامن سی سمیت دیگر غذائی اجزاء سے مالا مال ہے جو خون کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خون میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کیلئےماہرین، سُرخ شملہ مرچ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
شملہ مرچ میں وٹامن اے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔
شملہ مرچ میں کیلوریزکم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
اس کا استعال جلد کو یو وی ریز اور آلودگی سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK