انجیر میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہےجس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: August 09, 2024, 5:41 PM IST | Mumbai
انجیر میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہےجس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔
انجیر ایک ایسا پھل ہے جس کےباقاعدہ استعمال سے کئی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اسے خشک اور بھیگاکر دونوں طریقوں سے کھایاجاتا ہے۔پڑھئے انجیر کے فوائد:
قبض دور کرنے کیلئے: انجیر میں اچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہےجس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے: غذائی ماہرین وزن کم کرنے کیلئے انجیر کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہیں۔فائبر سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے کیلئے مفید ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کرناٹک کی رانی کٹور چنمما کو’’لوک ہیرو‘‘ کہا جاتا ہے
صحت قلب میں مفید: اس میں موجود اینٹی آکیسڈنٹس بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہوئے جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جس سے دل کی بیماریاں دور اور صحت بہتر ہوتی ہے۔
صحتمند ہڈیوں کیلئے: بھیگی ہوئی انجیر کا استعمال ہڈیوں کو صحتمند رکھ سکتا ہے۔ اس میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔n