• Tue, 10 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کسوری میتھی نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے

Updated: November 17, 2023, 4:43 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

کسوری میتھی کے پتے اور بیج صدیوں سے ہمارے کھانوں کو ذائقے دار بنارہے ہیں لیکن ماہر غذائیت اورجدید تحقیق کے مطابق اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔

Kasuri fenugreek has health benefits. Photo: INN
کسوری میتھی صحت کے لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے۔ تصویر : آئی این این

کسوری میتھی کے پتے اور بیج صدیوں سے ہمارے کھانوں کو ذائقے دار بنارہے ہیں لیکن ماہر غذائیت اورجدید تحقیق کے مطابق اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ پڑھئے کسوری میتھی کے فوائد:
گلوکوز لیول کنٹرول کرتی ہے: کسوری میتھی میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو گلوکوز لیول کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اس کا استعمال بہت اہم ہے۔
فائبر سے بھرپور:کسوری میتھی میں فائبر کی بڑی مقدار موجودہوتی ہے جس کی ہمارے جسم کو سخت ضرورت ہوتی ہے ، یہ جسم کیلئے فیول کا کام کرتی ہے ۔اس سے نظام ہضم بھی بہتر ہوتا ہے۔
گلے کے امراض میں مفید: کسوری میتھی کا جوشاندہ حلق میں ہونے والی خراش کو دور کرتا ہے، بلغم ختم کرتا ہے، جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرتا ہے، کھانسی کو ختم کرتا ہے اور گلے کے مختلف مسائل کو دور کرنے کیلئے کسوری میتھی کا کہوہ بنا کر پینا مفید ہے۔
جسم کو متحرک رکھتی ہے: کسوری میتھی میں ایسے کیمیائی اجزاہوتے ہیں جو جسم سے سستی دور کرکے اسے متحرک کرتے ہیں۔
سانس سے جڑے مسائل کا خاتمہ :یہ پیٹ کے اندر موجود پھوڑوںاور زخموں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے استعمال سے پھیپھڑوں کے امراض دور ہوتے ہیں اور سانس سے جڑے مسائل جیسے دمہ وغیرہ میں کسوری میتھی کا استعمال مفید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK