Inquilab Logo Happiest Places to Work

زیادہ تر کیفے میں میز گول ہی ہوتی ہے، کیوں؟

Updated: May 30, 2025, 4:35 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

گول میزیں چھوٹے، بے ترتیب یا ناہموار جگہوں پر بھی آرام سے فٹ ہو جاتی ہیں جبکہ مستطیل میز کو مخصوص سمت میں جگہ درکار ہوتی ہے۔

People sitting at a round table face each other. Photo: INN
گول میز پر بیٹھنے والے افراد کا چہرہ ایک دوسرے کی طرف ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

آج کل جابجا کیفے نظر آتے ہیں۔شہروں میں اس کی مقبولیت زیادہ ہے۔بڑے شہروں کے مختلف علاقوں میں کوئی نہ کوئی کیفے ضرور ہوتا ہوتا ہے۔آپ نے لوگوں کو کیفے میں چائے یا کافی پیتے ہوئے ضرور دیکھا ہوگا،ممکن ہے آپ کا بھی کیفے میں جانا ہواہوگا۔اس دوران کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ زیادہ تر کیفے کی میز گول ہوتی ہے، کیوں؟ 
 سماجی تعامل میں آسانی 
 گول میز پر بیٹھنے والے تمام افراد کا چہرہ ایک دوسرے کی طرف ہوتا ہے اور کوئی بھی ’’کونے‘‘ میں نہیں ہوتا۔ اس سے سب کو گفتگو میں حصہ لینے کا برابر موقع ملتا ہے۔اس کے علاوہ گول میز پر گفتگو میں روانی ہوتی ہے۔ کوئی شخص گفتگو سے ’’کٹا ہوا‘‘ محسوس نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ’’سرکل تھیراپی‘‘، ٹیم میٹنگز اور مجلس مشاورت بھی گول انداز یعنی دائرے کی شکل میں کی جاتی ہیں۔
 جگہ کا مؤثر استعمال
 گول میزیں عموماً کم جگہ گھیرتی ہیں، خاص طور پر چھوٹے کیفے یا ریستوراں میں۔کونے نہ ہونے کی وجہ سے آمد و رفت میں آسانی ہوتی ہے۔کبھی کبھار گول میزوں کو قریب کر کے بڑی مجلس بنا لی جاتی ہے جو مربع میزوں کے مقابلے میں زیادہ لچکدار ہوتا ہے۔
خوشگوار احساس اور نفسیاتی سکون
 گول اشکال انسانی دماغ کو نرم، دوستانہ اور مدعو کرنے والی محسوس ہوتی ہیں۔اس کے برعکس، مربع یا مستطیل شکلیں سخت، ’’فارمل‘‘ اور’’دفترانہ‘‘ لگتی ہیں۔میزوں کی گول شکل نفسیاتی تناؤ کم کرتی ہیں اور غیر رسمی، آرام دہ ماحول پیدا کرتی ہیں جو کیفے کے مزاج سے مطابقت رکھتا ہے۔
ڈیزائن اور جمالیات
 گول میزیں اکثر اندرونی آرائش میں خوبصورتی اور ہم آہنگی لاتی ہیں۔گول میزیں چھوٹے، بے ترتیب یا ناہموار جگہوں پر بھی آرام سے فٹ ہو جاتی ہیںجبکہ مستطیل میز کو مخصوص سمت میں جگہ درکار ہوتی ہے۔
سہولت اور حفاظت
 گول میز پر تیز کونے نہیں ہوتے جس سے ٹکرانے یا چوٹ لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ خاص طور پر جہاں بچے آتے ہیں وہاں گول میز زیادہ محفوظ ہوتی ہے۔
ثقافتی اثرات
 بعض معاشروں میں گول اشکال کو اتحاد، ہم آہنگی اور برابری کی علامت سمجھا جاتا ہے، جیسےچین میں’’راؤنڈ ٹیبل ڈائننگ‘‘ کا تصور روایتی اہمیت رکھتا ہے۔اسلامی ثقافت میں بھی دائرہ وحدت و اجتماعیت کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK