Updated: July 10, 2026, 8:46 PM IST
| Mumbai
بارش کا موسم جہاں خوشگوار احساس لاتا ہے، وہیں نزلہ، زکام، کھانسی اور ہاضمے کے مسائل بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے میں باورچی خانے میں موجود چند قدرتی مسالےنہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتے ہیں بلکہ صحت کیلئے بھی بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔ جانئے۴؍ مشہور مسالوں کے بارے میں :
مسالوں کا اعتدال کے ساتھ استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔ تصویر: آئی این این
کالی مرچ (Black pepper)
جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
نزلہ، زکام اور گلے کی خراش میں آرام پہنچاتی ہے۔
ہاضمہ بہتر بناتی اور گیس و اپھارہ کم کرتی ہے۔
ادرک (Ginger)
سردی کے اثرات کم کرکے جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے۔
کھانسی، زکام اور گلے کی سوزش میں فائدہ دیتی ہے۔
متلی اور بدہضمی سے نجات دلانے میں مددگار ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہلدی والا دودھ مجموعی صحت اور توانائی برقرار رکھتا ہے
لونگ (Clove)
گلے کے درد اور کھانسی میں سکون دیتی ہے۔
منہ کی بدبو دور کرنے اور دانت کے درد میں مفید ہے۔
جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے۔
ہاضمہ بہتر بناتی اور معدے کی تکلیف کم کرتی ہے۔
دار چینی (Cinnamon)
جسم کو گرم رکھنے میں معاون ہے۔
نزلہ، زکام اور فلو کے موسم میں مفید سمجھی جاتی ہے۔
خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔