Inquilab Logo

سن گلاسیز کے شیشے مختلف رنگ کے ہوتے ہیں، کیوں؟

Updated: July 06, 2024, 4:04 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سن گلاسیز کا مقصد مضر شعاعوں سے بچنا ہوتا ہے مگر شیشے کے مختلف رنگ کے دیگر مقاصد بھی ہیں۔

Each color of sunglasses has its purpose, it is important to know their benefits before using them. Photo: INN
سن گلاسیز کے ہر رنگ کا اپنا مقصد ہوتا ہے، ان کے استعمال سے قبل ان کے فوائد جان لینا ضروری ہے۔ تصویر : آئی این این

موجودہ عہد میں سن گلاسیز کا استعمال بڑھ گیا ہے کیونکہ ان سے آنکھوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ ملتا ہے۔اپنے لئے درست سن گلاسیز ڈھونڈنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ متعدد رنگوں اور ڈیزائن میں دستیاب ہوتے ہیں۔لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ سن گلاسیز کے شیشوں کیلئے متعدد رنگ جیسے براؤن، گرے، سبز اور دیگر کیوں استعمال کئے جاتےہیں؟کیا سن گلاسیز کے شیشوں کے مختلف رنگوں کے مختلف مقاصد ہوتے ہیں؟
سن گلاسیز کے شیشوں کے مقاصد
 سن گلاسیز کے شیشے کا رنگ سورج کی روشنی کو فلٹر کرنے کے عمل پر اثر انداز ہوتا ہے اور مخصوص رنگ مختلف سرگرمیوں میں دیگر سے زیادہ بہتر ثابت ہوتے ہیں۔تو پڑھئے کہ سن گلاسیز کے مختلف رنگ کیوں ہوتے ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہوتے ہیں۔
براؤن سن گلاسیز
 اس رنگ کے سن گلاسیز کافی عام ہیں اور روزمرہ کے استعمال کیلئے بہترین کام کرتے ہیں۔یہ آپ کی آنکھوں کو سورج کی روشنی اور چمک سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ بینائی کو زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق براؤن سن گلاسیز کھیلوں اور چار دیواری سے باہر کی سرگرمیوں کیلئے بہترین ہوتے ہیں کیونکہ یہ نظارے کو صاف دکھاتے ہیں۔
زرد یا نارنجی سن گلاسیز
 زرد یا نارنجی رنگ کے سن گلاسیز معتدل سے کم روشنی والے ماحول کیلئے بہترین ہوتے ہیں۔ ابر آلود موسم میں ان کو استعمال کرنے سے منظر صاف نظر آتا ہے۔
نیلے یا جامنی سن گلاسیز
 نیلے یا جامنی رنگ کے سن گلاسیز تیز روشنی کی چمک کو کم کرتے ہیں اور ان کا استعمال زیادہ روشن جگہوںکیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔اسی لئے انہیں پانی میں کھیلے جانے والے کھیلوں، برفباری یا نمی والی جگہوں کیلئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
سبز سن گلاسیز
 سبز رنگ کے سن گلاسیز متعدد جگہوںکیلئے موزوں تصورکئے جاتے ہیں۔اس رنگ کے سن گلاسیز روشنی کی چمک کو کم کرتے ہیں جبکہ سایوں کو روشن کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سورج کی روشنی میں کی جانے والی سرگرمیوں کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔
گلابی یا سرخ سن گلاسیز
 گلابی یا سبز رنگ کے سن گلاسیزبہتر نظارے کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔یہ رنگ ونٹر اسپورٹس کیلئے مقبول ہیں کیونکہ وہ برف کے سفید پس منظر سے آنکھوں پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرتے ہیںنیز اس رنگ کے گلاسیز آنکھ کے عارضے میں مبتلا شخص کیلئے بھی مفید ہوتے ہیں۔
گرے سن گلاسیز
 گرے سن گلاسیز رنگوں کو متاثر کئے بغیر سورج کی چمک کو کم کرتے ہیں جبکہ بینائی کو قدرتی نظارہ فراہم کرتے ہیں۔یہ روزمرہ کے استعمال کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں اور متعدد حالات میں انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہیں ڈرائیونگ کیلئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK