آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکا ۵۷؍واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنس میں گزشتہ روز کھیلا گیا، جس میں سی ایس کے نے ۲؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: May 09, 2025, 1:12 PM IST | Agency | Eden Gardens
آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکا ۵۷؍واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنس میں گزشتہ روز کھیلا گیا، جس میں سی ایس کے نے ۲؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکا ۵۷؍واں میچ چنئی سپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنس میں گزشتہ روز کھیلا گیا، جس میں سی ایس کے نے ۲؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ یہ ایم ایس دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز کی سیزن کی تیسری جیت تھی، جو پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ اس میچ میں سی ایس کےکے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے لیجنڈری ڈوین براوو کے سامنے ہی ان کا ایک ریکارڈ توڑ ڈالا۔
رویندر جڈیجہ آئی پی ایل کی تاریخ میں چنئی سپر کنگز کےلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بن گئے ہیں۔ اس میچ سے قبل جڈیجہ اس کارنامے سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر تھے اور انہوں نے یہ کارنامہ اجنکیا رہانے کو آؤٹ کر کے انجام دیا جنہوں نے ۳۳؍گیندوں پر ۴۸؍رن بنائے تھے۔ آئی پی ایل میں سی ایس کے کیلئے کھیلتے ہوئے یہ جڈیجہ کی ۱۴۱؍ ویں وکٹ تھی۔ انہوں نے سابق تجربہ کار تیز گیند باز ڈوین براوو کے آئی پی ایل میں سی ایس کے کیلئے ۱۴۰؍ وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔یاد رہے کہ ڈوین براوو کولکاتا نائٹ رائڈرز ٹیم کے مینٹور ہیں اور انہی کے سامنے جڈیجہ نے ان کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
سی ایس کے کیلئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے۵؍ گیندباز
۱)رویندر جڈیجہ۔ ۱۸۴؍میچ میں۱۴۱؍وکٹ۔
۲)ڈوین براوو۔ ۱۱۶؍میچ میں ۱۴۰؍وکٹ۔
۳)آر اشون۔۱۰۴؍میچ میں ۹۵؍وکٹ۔
۴)دیپک چاہر۔۷۶؍میچ میں۷۶؍وکٹ۔
۵)ایلبی مورکیل۔۷۸؍میچ میں۷۶؍وکٹ۔