ظاہر ہے کہ ڈیٹا کااستعمال اور حجم بڑھ رہا ہے ،لہٰذا اس کے ماہرین کی ’ضرورت‘ میں بھی اضافہ ہوگا،آئیے جانتے ہیں اس شعبے کے کورسیز کون کون سے ہیں
EPAPER
Updated: February 29, 2024, 9:34 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai
ظاہر ہے کہ ڈیٹا کااستعمال اور حجم بڑھ رہا ہے ،لہٰذا اس کے ماہرین کی ’ضرورت‘ میں بھی اضافہ ہوگا،آئیے جانتے ہیں اس شعبے کے کورسیز کون کون سے ہیں
آج آپ کسی بھی ذرائع سےیہ بات معلوم کرنے کی کوشش کریں کہ آئندہ کچھ برسوں میں کون کون سے کرئیر متبادل بہتر ہو سکتے ہیں ان ٹاپ ٹرینڈنگ کریئر میں’ ڈیٹا سائنس‘کا نام ضرور آئے گا۔ آج ہم ڈیٹا سائنس شعبے کے متعلق کچھ اہم باتیں کررہے ہیں۔ ڈیٹا سائنس کی ابتداء۱۹۹۰ء کی دہائی میں ہوئی لیکن اس شعبے کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوا جب بڑی تجارتی فرمس بزنس میں فیصلہ سازی کیلئے ڈیٹا کی بڑی مقدار کو استعمال کرنے سے قاصر ہو گئے۔بزنس آرگنائزیشن کیلئے ڈیٹا کو اکٹھا کرنا روایتی طریقوں اور اصولوں سے الگ ہٹ کر کچھ اورکرنے میں ڈیٹا سائنس نے کافی مدد کی ہے۔ جدید ٹکنالوجی نے معلومات کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقدار کی تخلیق او را س کو محفو ظ کرنے کے قابل بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے اس ڈیٹا کا حجم بھی مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔
ڈیٹا سائنس کیا ہے؟: ڈیٹا سائنس کسی تنظیم کے ذخیرے میں موجود ڈیٹا کی بڑی مقدار سے معلومات کا تفصیلی مطالعہ ہے۔ یہ اعداد و شمار کے تخمینے، الگورتھم کی ترقی، اور ٹیکنالوجی کا مرکب ہے، جو مجموعی طور پر پیچیدہ تجزیاتی مسائل کو حل کرنے میں معاون ہے۔ ڈیٹا سائنس کی مدد سے،مختلف بزنس آرگنائزیشن کے ڈیٹا کو سمجھنے ، اس کومختلف مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے قابل بنانے میں اور اس سے بہتر نتائج اخذ کرنے میں مدد ملتی ہے۔جدید دور کے کاروباروں کو ہنرمند، باشعور، اور [بھروسہ مند ڈیٹا سائنسدانوں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پیشہ ور کے طور پر ابھرے ہیں۔ اور اسی لیے آن لائن ڈیٹا سائنس کورسز لینے والے پیشہ ور افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
ڈیٹا سائنس کا مطلب بار بار ہونے والے نمونوں کا تعین کرنے کے لیے بڑی مقدار میں ڈیٹا نکالنے کے عمل کا گہرائی سے تجزیہ کرنا ہے۔ اس سے کسی تنظیم یا بزنس فرمس کے تمام متغیر پہلوؤں کو منظم اور کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، جیسے کہ لاگت، مقابلہ، نیز مارکیٹ وغیرہ۔ یہ معلومات کی اصلیت، یہ کس چیز کی نمائندگی کرتی ہے اور کسی بھی پروجیکٹ کے فائدے کے لیے اس کے استعمال کے لیے موجود طریقوں کا مطالعہ کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔
ڈیٹا سائنس کیوں؟اس سے آرگنائزیشن کیلئے غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔آج کا دور ڈیٹا کا دور ہے کسی بھی تجارت میں کاروباری اب پرانی ڈیٹا کیلکولیشن تکنیک سے ہٹ چکے ہیں اور اسی ڈیٹا سائنس کے استعمال سے اپنے بزنس کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔ پروموشن پلیٹ فارمز کی بڑے پیمانے پر ڈیجیٹائزیشن اب ڈیٹاسائنس پر چلتی ہے۔ ہر روز لاکھوں بائٹس ڈیٹا تیار ہونے کی وجہ سے اس شعبے کے ماہرین اور ڈیٹا سائنسدانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا جارہا ہے جو کاروباری سطحوں پر فیصلے کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ذہین حل فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
ڈیٹا سائنس کی اہمیت کو اس حقیقت سے سمجھا جا سکتا ہے کہ آن لائن مارکیٹنگ اور تفریحی کمپنیاں جیسے امازون اور نیٹ فلکس بھی صارفین کی بصیرت حاصل کرنے کے لیے زیادہ تر اس پر منحصر ہیں۔ یہ کاروبار صارفین کی دلچسپیوں کو سمجھنے، صارفین کے اہم حصوں کی نشاندہی کرنے، مختلف مارکیٹ کے سامعین کو پیغامات بھیجنے کے لیے ڈیٹا مائننگ کا استعمال کرتے ہیں، کاروبار سے لے کر غیر منافع بخش تنظیموں سے لے کر سرکاری اداروں تک، تمام صنعتوں میں ڈیٹا سائنس کے پیشہ ور افراد کی مانگ بڑھتے جارہی ہے۔
ڈیٹا سائنس کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ کسی بھی مسئلےکو ایک اچھی تنظیم اور زیادہ تیزی اور معروضی طور پرحل کرنا ممکن ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف اور منتشر ڈیٹا کے ساتھکسی بھی مسئلے کو سمجھنا اور اس کا حل تلاش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ ڈیٹا سائنس میں مختلف ایپلی کیشنز ہیں، جہاں کاروباری اور تجارتی شعبے غالب ہیں۔ مثال کے طور پر، ریکروٹمنٹ یہ انسانی وسائل کے محکمے میں بھرتی کی سہولت فراہم کرتا ہے، یہ مارکیٹنگ ٹیموں کو اپنی مہم کے مجموعی اخراجات کو حتمی شکل دینے اور صارفین کو راغب کرنے، اور کسی بھی تنظیم کے عمومی انتظامی حصوں کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس شعبے میں ماہرین درکار صلاحیت و ہنر: اس شعبے کے ماہرین ، میتھس علم ریاضی میں بہتر ہونا چاہیئے۔ کمیونکشن اسکلز، اسٹیٹسٹکس میں مہارت و دلچسپی ، کریٹیکل تھینکنگ ، تجسس ، مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت ، ٹیم ورک ، بزنس انالیٹکس ، کمپوٹر بیسک پروگرامنگ لینگویجز پائتھن میںمہارت وغیرہ
کورسیز:اس شعبے میں داخلہ بارہویں کی بنیاد پر ممکن ہے۔ بارہویں کے بعد اس شعبے میں بی ای یا بی ٹیک کیا جاسکتا ہے جس میں
n بی ای ان ڈیٹا سائنس n بی ٹیک اب ڈیٹا سائنس
nبی ایس سی ان ڈیٹا سائنس
n پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام ان ڈیٹا سائنس اینڈ اے آئی
n ماسٹر ڈگری ان ڈیٹا سائنس ایم ای ایم ٹیک ایم ایس سی
مشہور ادارے: تقریباً تمام یونیورسٹیز نے اب بی ایس سی ڈیٹا سائنس کورس شروع کر دیا ہے ۔ ممبئی یونیورسٹی، ہومی بھابھا سائنس یونیورسٹی ، حیدرآباد سندھ نیشنل کالیجٹ ۔ این ایم آئی ایم ایس ۔ ایس پی جین اسکول آف گلوبل مینجمنٹ۔ایس ای ایس کالج سائن، انجمن اسلام اکبر پیر بھائی کالج ، کے سی کالج ، سینٹ زیویئرس کالج ممبئی کے مشہور کالجز ہیں جن میں بارہویں کے بعد بی ایس سی کورس ، ایم ایس سی کورسیز موجود ہیں۔
ملازمت/معاوضہ: اس شعبے میں ماہرین کی زبردست مانگ ہے۔ کئی بزنس فرمس ، ایم این سیز، کارپوریٹ ادارے اس شعبے کے ماہرین کی خدمات لے رہے ہیں۔معاوضہ ایک سال سے ۵؍سال کے تجربے میں اوسطً پانچ سے ۳۰؍ لاکھ کے پیکجز مل رہے ہیں۔