دُنیا کے اِن ۱۰؍ ممالک نے اپنی منفرد سوچ، سائنسی تحقیق، غیر معمولی ایجادات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی زندگی کا رُخ بدلا، جانئے وہ عوامل جو قوموں کو مستقبل تخلیق کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 28, 2026, 5:01 PM IST | Shahebaz Khan | Mumbai
دُنیا کے اِن ۱۰؍ ممالک نے اپنی منفرد سوچ، سائنسی تحقیق، غیر معمولی ایجادات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی زندگی کا رُخ بدلا، جانئے وہ عوامل جو قوموں کو مستقبل تخلیق کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
دنیا میں ترقی کرنے والی قوموں اور مستقبل کی تعمیر کرنے والے ممالک کے درمیان فرق صرف دولت، قدرتی وسائل یا جدید مشینوں کا نہیں بلکہ سوچنے، سوال اٹھانے اور مسائل کا حل تلاش کرنے کے انداز کا بھی ہے۔ کچھ ممالک نے اپنی تعلیمی پالیسیوں، سائنسی تحقیق، صنعتی منصوبہ بندی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اس طرح یکجا کیا کہ وہ نہ صرف نئی ایجادات کرنے لگے بلکہ پوری دنیا کے رہن سہن، کاروبار، مواصلات اور ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرنے لگے۔ سوئزر لینڈ کی سائنسی تحقیق، امریکہ کی کاروباری جدت، جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی اور سنگاپور کی مستقبل کی منصوبہ بندی اس کی نمایاں مثالیں ہیں۔ سویڈن، برطانیہ، نیدرلینڈز، فن لینڈ اور ڈنمارک نے بھی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ دوسری جانب، ہندوستان کی خلائی تحقیق، ڈجیٹل ادائیگیوں اور ادویہ سازی میں پیش رفت ایک ابھرتی ہوئی اختراعی قوت کی تصویر پیش کرتی ہے۔ ان ممالک کے تعلیمی نظام، تحقیقی اداروں، حکومتی ترجیحات اور کاروباری ماحول میں ایسی کیا خصوصیات ہیں جو نئے خیالات کو عالمی کامیابیوں میں بدل دیتی ہیں؟
Switzerland تحقیق سے ایجاد تک
سوئزر لینڈ کی کامیابی کا راز سائنسی تحقیق کو عملی ایجادات اور کاروباری مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔ یہاں یونیورسٹیاں، تحقیقی ادارے اور صنعتیں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ گھڑی سازی سے لے کر ادویات اور جدید انجینئرنگ تک، معیار اور باریک بینی اس کے صنعتی نظام کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
lدُنیا کو کیا دیا؟ ویلکرو، ورلڈ وائڈ ویب کی تیاری میں CERN
۲۰۲۴lء میں پیٹنٹ درخواستیں: ۳۴؍ ہزار ۱۴۱
یہ بھی پڑھئے:عالمی کہانیوں کا اردو ترجمہ: سفید بگلا
Sweden مسائل کو نئے مواقع میں بدلنا
سویڈن میں جدت کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ سماجی اور ماحولیاتی مسائل کو نئی ٹیکنالوجی اور کاروباری حل کے مواقع کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ صاف توانائی، ٹیلی کمیونی کیشنز، ڈیزائن اور پائیدار ترقی اس سوچ کی نمایاں مثالیں ہیں۔ یہاں اسکول ہی میں طلبہ کو جدت کی جانب راغب کیا جاتا ہے اور مسائل حل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
lدُنیا کو کیا دیا؟ پیس میکر، ڈائنا مائٹ، اسپوٹیفائی
۲۰۲۴lء میں پیٹنٹ درخواستیں: ۷۵؍ ہزار ۶۲۰
United States of America بڑے خواب، بڑے تجربات
امریکہ کا اختراعی نظام نئے خیالات کو کاروبار میں تبدیل کرنے کیلئے مشہور ہے۔ تعلیمی ادارے، سرمایہ کار، ٹیکنالوجی کمپنیاں اور کاروباری افراد مل کر نئی مصنوعات اور خدمات کو عالمی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔ یہاں نئے کاروبار شروع کرنے اور غیر معمولی خیالات آزمانے کا ایک مضبوط ماحول موجود ہے۔
lدُنیا کو کیا دیا؟ جی پی ایس نظام، مائیکرو پروسیسر، ہوائی جہاز
۲۰۲۴lء میں پیٹنٹ درخواستیں: ۲؍ لاکھ ۸۳؍ ہزار ۵۰۳
South Korea ٹیکنالوجی کو طاقت بنانا
جنوبی کوریا نے تحقیق، الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرز، روبوٹکس اور جدید مینوفیکچرنگ میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ اس کی حکمت عملی میں طویل مدتی سرمایہ کاری، تکنیکی مہارت اور نئی ٹیکنالوجی کو تیزی سے صنعتی پیداوار میں ڈھالنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس چھوٹے سے ملک نے جدید ٹیکنالوجی کو ڈیولپ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
lدُنیا کو کیا دیا؟ فائیو جی نیٹ ورک، اسمارٹ فون ٹیکنالوجی
۲۰۲۴lء میں پیٹنٹ درخواستیں: ۲؍ لاکھ ۹۶؍ ہزار ۴۱
Singapore مستقبل کی منصوبہ بندی آج ہی
سنگاپور اپنے محدود جغرافیائی وسائل کو جدید منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی طاقت بناتا ہے۔ اسمارٹ سٹی، جدید ٹرانسپورٹ، ڈجیٹل خدمات اور شہری مسائل کے تکنیکی حل اس کی نمایاں مثالیں ہیں۔ یہاں جدت کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس لئے طلبہ اسکول ہی میں اس جانب توجہ دیتے ہیں۔
lدُنیا کو کیا دیا؟ اسمارٹ سٹی ٹیکنالوجی، بایو میڈیکل تحقیق اور ٹیک
۲۰۲۴lء میں پیٹنٹ درخواستیں: ۱۰؍ ہزار ۳۳۳
یہ بھی پڑھئے:یہ ۴؍ خوبیاں بہت اہم ہیں آج کے دَور میں
United Kingdom علم کو نئی صنعتوں میں بدلنا
برطانیہ کی یونیورسٹیاں اور تحقیقی ادارے سائنسی تحقیق، مصنوعی ذہانت، بایوٹیکنالوجی اور مالیاتی ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں علمی تحقیق کو کاروباری سرمایہ کاری اور نئی صنعتوں سے جوڑنے پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی پروٹو ٹائپ تیار کرتے ہیں اور انہیں لیڈران کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
lدُنیا کو کیا دیا؟ ورلڈ وائڈ ویب، بھاپ کا انجن، ٹیلی ویژن
۲۰۲۴lء میں پیٹنٹ درخواستیں: ۴۶؍ ہزار ۸۴۰
Netherlands کم وسائل سے زیادہ پیداوار
نیدرلینڈز نے محدود زمین اور قدرتی وسائل کے باوجود زراعت، فوڈ ٹیکنالوجی، پانی کے انتظام اور لاجسٹکس میں عالمی مقام حاصل کیا ہے۔ جدید گرین ہاؤسیز، خودکار زرعی نظام اور پانی سے متعلق انجینئرنگ بتاتے ہیں کہ مسائل کا حل ہمیشہ زیادہ وسائل میں نہیں، بہتر ٹیکنالوجی میں بھی ہوتا ہے۔ اسکی درجنوں تکنیک دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں۔
lدُنیا کو کیا دیا؟ دوربین، سی ڈی، جدید گرین ہاؤس ٹیکنالوجی
۲۰۲۴lء میں پیٹنٹ درخواستیں: ۲۶؍ ہزار ۴۴۵
ہندوستان کا مقام
انوویشن اور انوینشن کی فہرست میں ہمارا ملک ہندوستان ۳۸؍ ویں
نمبر پر ہے۔ ہماری کہانی خاصی دلچسپ ہے۔ محدود وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے بعض مسائل کے باوجود ہندوستان تحقیق، ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے بہتر نتائج پیدا کر رہا ہے۔ تاہم، ان صلاحیتوں کو مزید وسعت دینے کیلئے سرمایہ کاری، تحقیق اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
lہندوستان نے دنیا کو یو پی آئی دیا۔ اکتوبر ۲۰۲۶ء میں اس کے صارفین نے ۲۵۴۶؍ کروڑ سے زائد ٹرانزیکشن میں ۵ء۳۱؍ لاکھ کروڑ کا لین دین کیا۔