آج کے جدید دور میں موبائل فون دنیا بھر میں رابطے کا سب سے تیز، مؤثر اور عام ذریعہ بن چکا ہے۔ چاہے آپ کسی گاؤں میں ہوں یا کسی بڑے شہر میں، موبائل کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے سے بات کرنا اب صرف چند نمبروں کے فاصلے پر ہے۔
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 4:45 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
آج کے جدید دور میں موبائل فون دنیا بھر میں رابطے کا سب سے تیز، مؤثر اور عام ذریعہ بن چکا ہے۔ چاہے آپ کسی گاؤں میں ہوں یا کسی بڑے شہر میں، موبائل کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے سے بات کرنا اب صرف چند نمبروں کے فاصلے پر ہے۔
آج کے جدید دور میں موبائل فون دنیا بھر میں رابطے کا سب سے تیز، مؤثر اور عام ذریعہ بن چکا ہے۔ چاہے آپ کسی گاؤں میں ہوں یا کسی بڑے شہر میں، موبائل کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے سے بات کرنا اب صرف چند نمبروں کے فاصلے پر ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ ہر ملک میں موبائل نمبروں کا آغاز ایک مختلف کوڈ سے ہوتا ہے جیسے ہندوستان میں91 +اور امریکہ میں 1 +۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
مختلف کنٹری کوڈ ہونے کی بنیادی وجہ؟
مختلف ملکوں کے موبائل نمبرز میں کوڈ الگ الگ ہونے کی وجہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم کی تنظیم اور شناخت ہے۔ یہ نظام دنیا بھر میں فون کالز کو درست ملک، علاقے اور صارف تک پہنچانے کیلئےبنایا گیا ہے۔
بین الاقوامی شناخت
ہر ملک کا ایک مخصوص کوڈ ہوتا ہے۔یہ کوڈز اس لئے ہوتے ہیں تاکہ جب کوئی شخص ایک ملک سے دوسرے ملک میں فون کرے تو نیٹ ورک سسٹم فوری پہچان لے کہ کال کس ملک میں جائےگا۔
ٹیلی کمیونی کیشن کا عالمی نظام
دنیا بھر کی ٹیلی فون سروسیز کو ’’انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین‘‘(ITU) نامی اقوام متحدہ کی ایک تنظیم منظم کرتی ہے۔ ’’آئی ٹی یو‘‘نے دنیا کو مختلف ریجنز اور ملکوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر ملک کو ایک خاص کوڈ دیا ہے۔
تکنیکی ضرورت
اگر تمام ملکوں کے نمبرز میں کوڈ نہ ہو توسسٹم کو یہ سمجھنے میں دشواری ہوگی کہ نمبر کہاں جائے گا ۔ ایک ہی نمبر دنیا کے کئی ملکوں میں موجود ہو سکتا ہے، جیسے 1234567890اگر کوڈ نہ ہو تو یہ ہندوستان ، امریکہ یا کہیں اور کا نمبر بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے کوڈز ضروری ہوتے ہیں تاکہ درست ملک اور نیٹ ورک سے جڑا جا سکے۔
لوکل اور انٹرنیشنل کالنگ کا فرق
جب آپ اپنے ملک کے اندر کال کرتے ہیں تو صرف مقامی (Local) نمبر ڈائل کرتے ہیں۔لیکن جب بیرونِ ملک کال کرنا ہو تو پہلے’’پلس سائن (+)‘‘ یا بین الاقوامی ایکسیس کوڈ (جیسے 00) اور پھر ملک کا کوڈ ڈائل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
ملکوں کی خودمختاری اور نیٹ ورک الگ تھلگ ہونا
ہر ملک کا ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم ایک خود مختار نظام ہوتا ہے۔ الگ کوڈز اس خودمختاری اور تکنیکی آزادی کو ظاہر کرتے ہیں۔
مختصر یہ کہ موبائل کوڈز عالمی ٹیلی کمیونی کیشن نظام کا اہم حصہ ہیں جو بین الاقوامی رابطے کو منظم، محفوظ اور مؤثر بناتے ہیں۔