Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ایم ایس آئی ڈیز کے آخر میں انگلش حروف، کیوں؟

Updated: March 20, 2026, 5:38 PM IST | Mumbai

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض پیغامات میں بھیجنے والے کے نام کے آگے کوئی انگریزی حرف جیسے ’S‘، ’P‘ یا’ G‘ بھی نظر آتا ہے، کیوں ؟

These give a certain clue about the nature of the message and its source. Photo: INN
یہ پیغام کی نوعیت اور اس کے ماخذ کے بارے میں ایک خاص اشارہ دیتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

موجودہ دور میں موبائل فون انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔ رابطے، معلومات کی فراہمی اور مختلف خدمات کے حصول کیلئے موبائل فون کا استعمال نہایت عام ہو گیا ہے۔ روزمرہ زندگی میں موبائل فون میسیجز یا ایس ایم ایس باکس میں بے شمار پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض پیغامات میں بھیجنے والے کے نام کے آگے کوئی انگریزی حرف جیسے ’S‘، ’P‘ یا’ G‘ بھی نظر آتا ہے، کیوں ؟
پیغام کی نوعیت کا اظہار
میسیجز باکس میں پیغامات کے ساتھ جو انگریزی حروف نظر آتے ہیں وہ دراصل پیغام کی نوعیت (Category) کو ظاہر کرتے ہیں۔ موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی کمیونی کیشن کے نظام میں پیغامات کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ صارف کو فوراً معلوم ہو جائے کہ یہ پیغام کس مقصد سے بھیجا گیا ہے۔ 
’ایس‘ یعنی سروس میسیج (Service Message)
اگر کسی پیغام کے ساتھ’ S‘ لکھا ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ سروس میسیج ہے۔ یہ پیغامات عام طور پر موبائل کمپنی، بینک یا کسی آن لائن سروس کی طرف سے بھیجے جاتے ہیں۔ مثلاً بینک سے آنے والا او ٹی پی، موبائل بیلنس کی اطلاع یا کسی آن لائن اکاؤنٹ کی تصدیق کا پیغام اسی زمرے میں آتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وسئی روڈ اسٹیشن کا کوڈ آج بھی ’ بی ایس آر‘، کیوں؟

’پی‘یعنی پروموشنل میسیج (Promotional Message)
جب کسی پیغام کے ساتھ ’P‘لکھا ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ پروموشنل میسیج ہے۔ اس قسم کے پیغامات عام طور پر اشتہارات یا تشہیری مقاصد کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات، رعایتوں، سیلز یا خصوصی آفرز کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے ایسے پیغامات بھیجتی ہیں۔ مثلا کسی آن لائن اسٹور کی سیل کی اطلاع یا کسی کمپنی کے نئے آفر کے بارے میں پیغام پروموشنل میسیج کہلاتا ہے۔ 
’جی‘ یعنی گورنمنٹ میسیج (Government Message)
اگر کسی پیغام کے ساتھ’ G‘ ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ گورنمنٹ میسیج ہے۔ یہ پیغامات سرکاری اداروں کی طرف سے بھیجے جاتے ہیں۔ اس زمرے میں کسی قومی مہم، عوامی آگاہی، ہنگامی اطلاع یا سرکاری اعلان سے متعلق پیغامات شامل ہوتے ہیں۔ 
’ٹی‘ یعنی ٹرانزیکشنل میسیج (Transactional)
یہ وہ پیغامات ہوتے ہیں جو کسی خاص کارروائی یا لین دین کے بعد خودکار طور پر بھیجے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر آن لائن خریداری کی تصدیق، ٹکٹ بکنگ کی اطلاع یا کسی اکاؤنٹ میں تبدیلی کی تصدیق۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK