Inquilab Logo Happiest Places to Work

وِزبُک (۳۰): ابراج البیت: دنیا کا بلند ترین کلاک ٹاور

Updated: April 03, 2025, 6:41 PM IST | Mumbai

دی کلاک ٹاورس (The Clock Towers) مکہ، سعودی عربیہ میں واقع ایک عمارت ہے۔ پڑھئے اس کے متعلق دلچسپ حقائق۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

(۱) یہ سعودی عربیہ حکومت کی ملکیت ہے۔ اسے ’’ابراج البیت‘‘ اور ابراج ساعۃ‘‘ بھی کہتے ہیں۔
(۲) یہ مکہ میں واقع ۷؍ فلک بوس عمارتوں کا مجموعہ ہے۔
(۳) یہ ٹاورز سعودی عربیہ کے بادشاہ عبدالعزیز کے ’’انڈومنٹ پروجیکٹ‘‘کا حصہ ہےجس کامقصد شہر کو جدید بنانا ہے۔
(۴) ان میں سے ’’مکہ کلاک رائل ٹاور‘‘ دنیا کی چوتھی بلندترین عمارت ہے۔ 
(۵) یہ کسی بھی عمارت میںنصب دنیا کی سب سے بڑی گھڑی ہے۔
(۶) کلاک رائل ٹاور کے بالائی چار منزلوں پر میوزیم ہے۔ 
(۷) عمارت کا کامپلیکس دنیا کی سب سے بڑی مسجد ’’مسجد الحرام‘‘ سے ۳۰۰؍میٹرکی دوری پر ہے۔
(۸) کلاک ٹاورز کو ’’سعودی بن لادن‘‘ گروپ نےتعمیر کیا ہے جو سعودی کی سلطنت کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی ہے۔
(۹) یہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین عمارت ہے جس کی تعمیر میں ۱۵؍بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوئی تھی۔
(۱۰) اس کی تعمیر ۲۰۰۲ءمیں شروع ہوکر ۲۰۱۱ء میں مکمل ہوئی تھی۔ ۲۰۱۲ء میں اس کا افتتاح کیا گیا تھا۔
(۱۱) اس میں ۱۲۰؍ منزلے اور ۹۶؍ لفٹ ہیں۔ عمارت میں نصب گھڑی کی مکمل اونچائی ۵۷؍ میٹر ہے۔ یہ دنیا کا سب سےبڑا کلاک ٹاورہے۔

اضافی معلومات
(۱۲) کلاک ٹاور کامپلیکس کو۱۸؍ ویں صدی کے عثمانیہ قلعہ ’’قلعہ اجیاد‘‘کےانہدام کے بعد تعمیر کیا گیا تھا۔
(۱۳) کلاک ٹاورز میں فائیو اسٹار ہوٹل اور پانچ منزلہ شاپنگ مال بھی ہے۔ 
(۱۴) عمارت میں نصب گھڑی کو ۲۵؍ کلومیٹرکی دوری سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
(۱۵) رائل مکہ کلاک ٹاور پر تعمیر کئے گئے چاند میں ایک عبادتگاہ بھی موجود ہے جس میں ۱۰؍ہزار مصلیان نماز اداکرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK