• Wed, 04 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’اَسّی‘‘ کا ٹریلر ریلیز، تاپسی پنو مضبوط انداز میں نظر آئیں

Updated: February 04, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai

ہدایتکار انوبھو سنہا کی آنے والی فلم ’’اَسّی‘‘ کا ٹریلر میکرز نے جاری کر دیا ہے۔’تھپڑ‘ اور ’ملک‘جیسی فلمیں بنانے والے ہدایتکار کی یہ نئی فلم ایک بار پھر زوردار وار کرنے کے لیے تیار ہے، جس کی جھلک ٹریلر میں صاف نظر آتی ہے۔

Taapsee Pannu.Photo:INN
تاپسی پنو۔تصویر:آئی این این

 ہدایتکار انوبھو سنہا کی آنے والی فلم ’’اَسّی‘‘ کا ٹریلر میکرز نے جاری کر دیا ہے۔’تھپڑ‘ اور ’ملک‘جیسی فلمیں بنانے والے ہدایتکار کی یہ نئی فلم ایک بار پھر زوردار وار کرنے کے لیے تیار ہے، جس کی جھلک ٹریلر میں صاف نظر آتی ہے۔تاپسی پنو کی اداکاری سے سجی یہ کورٹ روم ڈراما روزمرہ کی پریشان کن اور نظرانداز کی جانے والی خبروں اور خواتین پر ہونے والے مظالم کی ایک حساس کہانی پیش کرتا ہے۔ ٹریلر میں تاپسی ایک ایسی وکیل کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں جو انصاف کی تلاش میں کبھی ہار نہیں مانتیں۔ یہ فلم سماج کی اُن اندھی سچائیوں پر روشنی ڈالتی ہے جنہیں اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)


۲؍ منٹ ۵۲؍ سیکنڈ کے ٹریلر کی شروعات ایک بے چین کر دینے والے نوٹ سے ہوتی ہے، جس میں تاپسی پنو کا کردار انصاف کے لیے لڑتا دکھائی دیتا ہے، جبکہ کنی کوسرُتی کہانی کا جذباتی مرکز بنتی ہیں۔ ٹریلر میں تیز رفتار تفتیش، کورٹ روم ٹکراؤ اور اخلاقیات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ یہ صرف ایک قانونی لڑائی نہیں بلکہ سماج کی جواب دہی، اخلاقی اقدار اور آنے والی نسل کے مستقبل پر گہرے سوال کھڑے کرتی ہے۔
فلم میں تاپسی پنو اور کنی کوسرُتی کے ساتھ ریوَتی، منوج پاہوا، کمود مشرا اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں ہیں۔ نصیرالدین شاہ، سپریا پاٹھک اور سیما پاہوا بھی خصوصی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہاکہ ’’ ٹی سیریز میں ہم ایسی بامعنی کہانیوں کی حمایت کرتے ہیں جو بیان کیے جانے کے قابل ہوں۔ ’اَسّی‘ بھی ایسی ہی ایک کہانی ہے جو روزمرہ کی سچائیوں کو سامنے لاتی ہے۔ انوبھو نے اسے بہت سچائی کے ساتھ بنایا ہے اور تاپسی نے اپنی اداکاری میں دیانتداری بھر دی ہے۔ یہ فلم سوچنے پر مجبور کرنے والی ہے۔‘‘ ہدایتکار انوبھو سنہا نے کہا کہ ’’  میری فلمیں کہانی کی جڑ تک پہنچتی ہیں۔ ’اَسّی‘ نے مجھے بالکل وہیں چھوا جہاں اسے چھونا تھا۔ روزمرہ کی خبروں سے لی گئی یہ کہانی اُن سچائیوں کو دکھاتی ہے جنہیں اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ تاپسی اس کردار کے لیے سب سے موزوں ہیں۔ بھوشن کمار جیسے پروڈیوسر کا ساتھ ملنا ہمیں صحیح سمت میں لے گیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:۶؍ سال بعد مموٹی کی تمل سنیما میں واپسی، دھنُش کے ساتھ ’’ڈی ۵۵‘‘ میں نظر آئیں گے

تاپسی پنو اس فلم کے تعلق سے  خاصی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’  اب وقت آ گیا ہے کہ ایسی کہانیوں کو سامنے لایا جائے۔ ہم روز جرائم کی خبریں پڑھتے ہیں، مگر انہیں معمول نہیں سمجھنا چاہیے۔ یہ واقعات ہمارے آس پاس ہو رہے ہیں اور بڑھ رہے ہیں۔ کبھی کبھار یہ صرف جرم نہیں ہوتے بلکہ ہماری خاموشی اور کمزور کوششوں کی کہانیاں بھی ہوتے ہیں۔ فلم پر کام کے دوران میں بہت جذباتی ہو گئی تھی، کیونکہ یہ آپ کو سچائی سے روبرو کر دیتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا دُکھ بھولنا آسان نہیں، بنگلہ دیشی کوچ محمد صلاح الدین کا اعتراف

انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’اَسّی‘‘  کو بنارس میڈیا ورکس پروڈکشن کے اشتراک سے گلشن کمار اور ٹی سیریز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز بھوشن کمار، کرشن کمار اور انوبھو سنہا ہیں۔ یہ فلم ۲۰؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK