سلامی بلے باز ایرون جارج (۱۱۵؍رن) کی شاندار سنچری اور ویبھو سوریہ ونشی (۶۸؍رن) اور کپتان آیوش مہاترے (۶۲؍رن) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان انڈر۱۹؍ نے بدھ کے روز افغانستان کو ۷؍وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: February 04, 2026, 10:04 PM IST | Harare
سلامی بلے باز ایرون جارج (۱۱۵؍رن) کی شاندار سنچری اور ویبھو سوریہ ونشی (۶۸؍رن) اور کپتان آیوش مہاترے (۶۲؍رن) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان انڈر۱۹؍ نے بدھ کے روز افغانستان کو ۷؍وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
سلامی بلے باز ایرون جارج (۱۱۵؍رن) کی شاندار سنچری اور ویبھو سوریہ ونشی (۶۸؍رن) اور کپتان آیوش مہاترے (۶۲؍رن) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان انڈر۱۹؍ نے بدھ کے روز افغانستان کو ۷؍وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
افغانستان نے فیصل شینوزادہ (۱۱۰؍رن) اور عزیراللہ (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن ) کی عمدہ سنچریوں کی مدد سے دوسرے سیمی فائنل میں ۴؍ وکٹوں پر۳۱۰؍ رنز کا مضبوط اسکور بنایا، تاہم ہندوستانی بلے بازوں نے ہدف کو آسان بنا دیا۔ فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
پلیئر آف دی میچ ایرون جارج نے ۱۰۴؍گیندوں پر ۱۱۵؍ رنز کی اننگز میں ۱۵؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگائے۔ سوریہ ونشی اور جارج نے پاور پلے میں ۹۰؍ رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرکے ہندوستان کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریہ ونشی نے ۳۳؍ گیندوں پر ۶۸؍ رنز کی برق رفتار اننگز میں۹؍ چوکے اور۴؍ چھکے جڑے۔ کپتان مہاترے نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ۵۹؍ گیندوں پر ۶۲؍ رنز بنائے، جس میں ۵؍ چوکے اور ۴؍ چھکے شامل تھے۔ ہندوستان نے۱ء۴۱؍ اوورز میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۳۱۱؍ رنز بنا کر آسان فتح حاصل کی اور انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کی تاریخ کا ریکارڈ ہدف عبور کیا۔
A record-extending 6⃣th title in sight 🙌
— BCCI (@BCCI) February 4, 2026
India U19 will play against England U19 in the ICC Men`s Under-19 Cricket World Cup 2026 final 👏
Scorecard ▶️ https://t.co/rM2IsqevMZ#U19WorldCup pic.twitter.com/hA1NyCIVPO
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ عثمان اور خالد احمدزئی نے پہلے وکٹ کے لیے۵۳؍ رنز جوڑے۔ ۱۳؍ویں اوور میں دیپیش دیویندرن نے خالد احمدزئی کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ احمدزئی نے ۳۱؍رنز بنائے، جس میں۴؍چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
یہ بھی پڑھئے:۶؍ سال بعد مموٹی کی تمل سنیما میں واپسی، دھنُش کے ساتھ ’’ڈی ۵۵‘‘ میں نظر آئیں گے
تیسرے نمبر پر آنے والے فیصل شینوزادہ نے عثمان کے ساتھ اننگز سنبھالی اور دوسرے وکٹ کے لیے ۶۴؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ ۲۵؍ویں اوور میں کنشک چوہان نے عثمان سعادت کو آؤٹ کیا، جنہوں نے۷۰؍ گیندوں پر ۳۹؍ رنز بنائے۔ فیصل شینوزادہ اور عزیراللہ کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے ۱۴۸؍ رنز کی اہم شراکت ہوئی۔ ۴۶؍ویں اوور میں دیپیش دیویندرن نے شینوزادہ کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ شینوزادہ نے ۹۳؍ گیندوں پر ۱۵؍چوکوں کی مدد سے۱۱۰؍ رنز بنائے۔ ۴۹؍ویں اوور میں کنشک چوہان نے عزیزاللہ (۱۲؍رن) کو آؤٹ کرکے اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا دُکھ بھولنا آسان نہیں، بنگلہ دیشی کوچ محمد صلاح الدین کا اعتراف
افغانستان نے مقررہ ۵۰؍ اوورز میں۴؍ وکٹوں پر ۳۱۰؍ رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ عزیراللہ نے ۸۶؍ گیندوں پر۱۲؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رنز بنائے جبکہ عبدالعزیز ۷؍رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے دو، دو وکٹیں حاصل کئے۔