Inquilab Logo Happiest Places to Work

پڑھئے معروف آئرش مصنف آسکر وائلڈ کی ۹؍ کہانیاں

Updated: Jun 27, 2025, 9:17 PM IST | Shahebaz Khan

وکٹورین دور کے مشہور مصنف اور شاعر آسکر وائلڈ کی کہانیاں اور نظمیں آج بھی ہر عمر کے قارئین میں مقبول ہیں۔ انہوں نے مختصر کہانیاں، مختصر ناول اور نظمیں لکھیں۔ ان کی تحریروں میں اُس دور کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مصنف ۱۶؍ اکتوبر ۱۸۵۴ء میں پیدا ہوئے اور ۴۶؍ سال کی عمر میں ۳۰؍ نومبر ۱۹۰۰ء کو انتقال کر گئے۔ صدیاں گزر گئی ہیں مگر ان کی کہانیاں اور نظموں سے نسلیں استفادہ کررہی ہیں۔ ذیل میں پڑھئے ان کی ۹؍ مشہور کہانیاں۔ تمام تصاویر: آئی این این، انسٹاگرام، ایکس، یوٹیوب، فیس بک

X The Star-Childیہ کہانی ’’اِسٹار چائلڈ‘‘ نامی ایک بچے کی ہے جو اس قدر خوبصورت ہے کہ لوگوں کو اس کے آسمان سے آنے کا گمان ہوتا ہے۔ مگر فرشتوں کی طرح خوبصورت نظر آنے والا بچہ انتہائی گھمنڈی اور بدتمیز ہے۔ یہ بچہ اپنی ماں سے بدزبانی کرتا ہے اور پھر اس پر خدا کا قہر نازل ہوتا ہے۔ یہ بچہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوجاتا ہے، اور پھر قدرت اس پر مہربان ہوتی ہے۔
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: آسمانی تحفہ (دی اسٹار چائلڈ)
1/9

The Star-Child
یہ کہانی ’’اِسٹار چائلڈ‘‘ نامی ایک بچے کی ہے جو اس قدر خوبصورت ہے کہ لوگوں کو اس کے آسمان سے آنے کا گمان ہوتا ہے۔ مگر فرشتوں کی طرح خوبصورت نظر آنے والا بچہ انتہائی گھمنڈی اور بدتمیز ہے۔ یہ بچہ اپنی ماں سے بدزبانی کرتا ہے اور پھر اس پر خدا کا قہر نازل ہوتا ہے۔ یہ بچہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوجاتا ہے، اور پھر قدرت اس پر مہربان ہوتی ہے۔

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: آسمانی تحفہ (دی اسٹار چائلڈ)

X The Happy Princeیہ کہانی ایک ایسے شہزادے کی ہے جس کی موت کے بعد شہر کے چوک پر اس کا شاندار مجسمہ بنایا گیا ہے۔ شہزادہ دیکھتا ہے کہ وہ ہیرے جواہرات سے لدا کھڑا ہے مگر شہری غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایک مہربان ابابیل کی مدد سے وہ شہر کی مفلسی کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک دن ایسا آتا ہے جب شاندار مجسمہ انتہائی بدصورت ہوجاتا ہے اور اسے اکھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے۔
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: خوش و خرم شہزادہ (دی ہیپی پرنس)
2/9

The Happy Prince
یہ کہانی ایک ایسے شہزادے کی ہے جس کی موت کے بعد شہر کے چوک پر اس کا شاندار مجسمہ بنایا گیا ہے۔ شہزادہ دیکھتا ہے کہ وہ ہیرے جواہرات سے لدا کھڑا ہے مگر شہری غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایک مہربان ابابیل کی مدد سے وہ شہر کی مفلسی کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک دن ایسا آتا ہے جب شاندار مجسمہ انتہائی بدصورت ہوجاتا ہے اور اسے اکھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے۔

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: خوش و خرم شہزادہ (دی ہیپی پرنس)

X The Nightingale and The Roseیہ کہانی ایک معصوم بلبل کی ہے جو دیکھتی ہے کہ ایک نوجوان محبت کے مرض میں مبتلا ہے۔اور شہر بھر میں سرخ گلاب نہیں ہے۔ نوجوان کو اس کی محبت سے ملوانے کیلئے بلبل سرخ گلاب بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ پوری رات سرخ گلاب بنانے میں نکل جاتی ہے اور صبح سرخ گلاب لے کر نوجوان اپنی معشوقہ سے ملاقات کیلئے جاتا ہے۔ لیکن سرخ گلاب کس قدر مشکل سے بنا، یہ کسی کو نہیں معلوم۔
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: بلبل اور گلاب (دی نائٹ اینگل اینڈ دی روژ)
3/9

The Nightingale and The Rose
یہ کہانی ایک معصوم بلبل کی ہے جو دیکھتی ہے کہ ایک نوجوان محبت کے مرض میں مبتلا ہے۔اور شہر بھر میں سرخ گلاب نہیں ہے۔ نوجوان کو اس کی محبت سے ملوانے کیلئے بلبل سرخ گلاب بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ پوری رات سرخ گلاب بنانے میں نکل جاتی ہے اور صبح سرخ گلاب لے کر نوجوان اپنی معشوقہ سے ملاقات کیلئے جاتا ہے۔ لیکن سرخ گلاب کس قدر مشکل سے بنا، یہ کسی کو نہیں معلوم۔

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: بلبل اور گلاب (دی نائٹ اینگل اینڈ دی روژ)

X The Young King۱۶؍ سالہ شہزادہ اب بادشاہ بن گیا ہے مگر وہ یہ عہدہ قبول نہیں کرنا چاہتا۔ تاجپوشی والے دن سے پہلے والی رات میں ۳؍ خواب دیکھتا ہے جو اس کی سلطنت کی زبوں حالی بیان کرتے ہیں۔ اگلی صبح وہ بادشاہ بننے سے انکار کردیتا ہے۔ پورا ملک حیران ہوجاتا ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ کیا آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ نوجوان بادشاہ نے ایسا کیوں کیا؟
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: نوجوان بادشاہ (دی ینگ کنگ) 
4/9

The Young King
۱۶؍ سالہ شہزادہ اب بادشاہ بن گیا ہے مگر وہ یہ عہدہ قبول نہیں کرنا چاہتا۔ تاجپوشی والے دن سے پہلے والی رات میں ۳؍ خواب دیکھتا ہے جو اس کی سلطنت کی زبوں حالی بیان کرتے ہیں۔ اگلی صبح وہ بادشاہ بننے سے انکار کردیتا ہے۔ پورا ملک حیران ہوجاتا ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ کیا آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ نوجوان بادشاہ نے ایسا کیوں کیا؟

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: نوجوان بادشاہ (دی ینگ کنگ) 

X The Devoted Friendکیا آپ نے ایسی دوستی دیکھی ہے جہاں صرف ایک دوست ہی جان قربان کرتا نظر آتا ہے جبکہ دوسرا دوستی کے نام پر اس کا استحصال کرتا ہے مگر پہلے والے کو یہ نظر نہیں آتا کیونکہ اس کی آنکھوں پر دوستی کی پٹی بندھی ہے۔ یہ کہانی ایسے ہی دو دوستوں کی ہے۔
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: جاں نثار دوست (دی ڈیووٹیڈ فرینڈ) 
5/9

The Devoted Friend
کیا آپ نے ایسی دوستی دیکھی ہے جہاں صرف ایک دوست ہی جان قربان کرتا نظر آتا ہے جبکہ دوسرا دوستی کے نام پر اس کا استحصال کرتا ہے مگر پہلے والے کو یہ نظر نہیں آتا کیونکہ اس کی آنکھوں پر دوستی کی پٹی بندھی ہے۔ یہ کہانی ایسے ہی دو دوستوں کی ہے۔

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: جاں نثار دوست (دی ڈیووٹیڈ فرینڈ) 

X The Selfish Giantخودغرضی کا مادہ عام طور پر ہر انسان میں پایا جاتا ہے۔ مگر یہ کہانی ایک خود غرض دیونما کی ہے جسے بچوں سے نفرت ہوتی ہے۔ اس کے باغ میں کھیلنے آنے والے بچوں کو وہ ڈرا دھمکا کر بھگا دیتا ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ انہیں ان بچوں سے محبت ہوجاتی ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: خود غرض دیونما (دی سیلفش جائنٹ) 
6/9

The Selfish Giant
خودغرضی کا مادہ عام طور پر ہر انسان میں پایا جاتا ہے۔ مگر یہ کہانی ایک خود غرض دیونما کی ہے جسے بچوں سے نفرت ہوتی ہے۔ اس کے باغ میں کھیلنے آنے والے بچوں کو وہ ڈرا دھمکا کر بھگا دیتا ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ انہیں ان بچوں سے محبت ہوجاتی ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: خود غرض دیونما (دی سیلفش جائنٹ) 

X The Model Millionaireایک خوبرو نوجوان شہر کی ایک امیر لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے مگر اس کا باپ شادی کیلئے اس لئے تیار نہیں ہے کہ لڑکے کے پاس کچھ نہیں ہے۔ لڑکا دل برداشتہ ہوکر اپنے ایک پینٹر دوست کے پاس پہنچتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ایک فقیر سے ہوتی ہے اور پھر اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: ماڈل کروڑ پتی (دی ماڈل ملینیئر) 
7/9

The Model Millionaire
ایک خوبرو نوجوان شہر کی ایک امیر لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے مگر اس کا باپ شادی کیلئے اس لئے تیار نہیں ہے کہ لڑکے کے پاس کچھ نہیں ہے۔ لڑکا دل برداشتہ ہوکر اپنے ایک پینٹر دوست کے پاس پہنچتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ایک فقیر سے ہوتی ہے اور پھر اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: ماڈل کروڑ پتی (دی ماڈل ملینیئر) 

X The Sphinx Without a Secretاگر آپ کو کوئی پراسرار شخص نظر آئے تو آپ کیا کریں گے؟ یہ کہانی ایک پراسرار خاتون کی ہے جس کے بارے میں شہر کے بیشتر افراد جاننا چاہتے ہیں۔ وہ خاتون امیر ہے اور لوگ اس کی ٹوہ میں ہے۔ پھر ایک دن اس کا راز فاش ہوجاتا ہے۔ وہ راز کیا ہے؟
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: بغیر راز کا ابوالہول (دی اسفینکس ودآؤٹ اے سیکریٹ) 
8/9

The Sphinx Without a Secret
اگر آپ کو کوئی پراسرار شخص نظر آئے تو آپ کیا کریں گے؟ یہ کہانی ایک پراسرار خاتون کی ہے جس کے بارے میں شہر کے بیشتر افراد جاننا چاہتے ہیں۔ وہ خاتون امیر ہے اور لوگ اس کی ٹوہ میں ہے۔ پھر ایک دن اس کا راز فاش ہوجاتا ہے۔ وہ راز کیا ہے؟

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: بغیر راز کا ابوالہول (دی اسفینکس ودآؤٹ اے سیکریٹ) 

X The Remarkable Rocketبادشاہ کے اکلوتے بیٹے کی شادی ہے اور محل کے احاطے میں آتش بازی ہونے والی ہے جسے دیکھنے کیلئے دور دور کے ملکوں سے لوگ آئے ہیں۔ سلطنت کی بہترین فیکٹریوں سے پٹاخے منگوائے گئے اور سبھی بادشاہ کے بیٹے کو خوش کرنے کیلئے جلنے کیلئے تیار ہیں۔ سبھی کو انتظار ہے راکٹ کا۔ مگر اس کا انجام کیا ہوگا؟
پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: شاندار راکٹ (دی ریمارک ایبل راکٹ) 
9/9

The Remarkable Rocket
بادشاہ کے اکلوتے بیٹے کی شادی ہے اور محل کے احاطے میں آتش بازی ہونے والی ہے جسے دیکھنے کیلئے دور دور کے ملکوں سے لوگ آئے ہیں۔ سلطنت کی بہترین فیکٹریوں سے پٹاخے منگوائے گئے اور سبھی بادشاہ کے بیٹے کو خوش کرنے کیلئے جلنے کیلئے تیار ہیں۔ سبھی کو انتظار ہے راکٹ کا۔ مگر اس کا انجام کیا ہوگا؟

پوری کہانی پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے: شاندار راکٹ (دی ریمارک ایبل راکٹ) 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK