بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے نورا ف فتحی کے ساتھ’ `بابو جی ذرا دھیرے چلو‘ گانے پر ڈانس کیا۔شلپا شیٹی ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ `نکما‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے نورا ف فتحی کے ساتھ’ `بابو جی ذرا دھیرے چلو‘ گانے پر ڈانس کیا۔شلپا شیٹی ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ `نکما‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ابھیمنیو داسانی اور شرلی سیٹیا کے بھی اہم کردار ہیں۔ شلپا فلم کی تشہیر کے لئے کلرز ٹی وی کے ریالٹی شو’ `ڈانس دیوانےجونیئرز‘ کے سیٹ پرپہنچیں۔ یہاں انہوں نے نورا فتحی کے ساتھ ڈانس کیا۔
کلرز ٹی وی کے انسٹا ہینڈل سے شیئر کئے گئے ویڈیو میں شلپا اور نورا دونوں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ہی بچوں کے ساتھ `’بابوجی... ذارا دھیرے چلو‘ گانے پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔شلپا شیٹی اس دوران سرخ لباس میں نظر آئیں جب کہ نورا فتحی نیلے رنگ کے لباس میں دکھائی دیں۔