• Thu, 20 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساتوک، چراغ اور لکشیا سین آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

Updated: November 20, 2025, 8:04 PM IST | New York

ہندوستان کی اسٹار مرد ڈبلز جوڑی ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹّی نے جمعرات کو چائنیز تائپے کی جوڑی سو چِنگ ہینگ اور وو گوان شن کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ۲۰۲۵ءبیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان کی اسٹار مرد ڈبلز جوڑی ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹّی نے جمعرات کو چائنیز تائپے کی جوڑی سو چِنگ ہینگ اور وو گوان شن کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ۲۰۲۵ءبیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ادھر لکشیا سین نے مردوں کے سنگلز کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں قدم رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھئے: لکشیا سین، پرنئے اور کدامبی سری کانت آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

دنیا کی نمبر تین ساتوِک-چِراغ کی ہندوستانی جوڑی نے۵۰؍ویں رینک والی تائپے کی جوڑی کے خلاف ۳۷؍ منٹ جاری رہنے والے میچ میں۱۱۔۲۲، ۱۸۔۲۱؍ سے سیدھے گیمز میں کامیابی حاصل کی۔ سڈنی کے اولمپک بلیوارڈ کے کیو سینٹر میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے سست آغاز کیا اور پہلے گیم میں ۹۔۱۵؍ سے پیچھے چل رہے تھے، مگر ساتوِک اور چِراغ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلا گیم ۱۸۔۲۱؍ سے جیت لیا۔ دوسرا گیم یکطرفہ ثابت ہوا۔
کوارٹر فائنل میں ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ انڈونیشیا کے پانچویں سیڈ محمد شعیب الفکری اور فجر الفیان سے ہوگا۔ اسی دوران پیرس ۲۰۲۴ء کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین نے ایک سخت مقابلے میں چائنیز تائپے کے ۲۷؍ویں رینک والے کھلاڑی چِی یو-جین کو۱۷۔۲۱، ۲۱۔۱۳، ۱۳۔۲۱؍ سے شکست دی۔ آیوش شیٹّی نے بھی جاپان کے کوڈائی نارااوکا کے خلاف اپ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ ۳۲؍ویں رینک والے آیوش نے ایک گھنٹہ ۸؍منٹ چلنے والے میچ میں ۱۷۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ سے کامیابی حاصل کی۔ جمعہ کو کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ لکشیا سین سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: ۱۰؍ ہندوستانی باکسر ورلڈ باکسنگ کپ فائنل میں طلائی تمغےکیلئے مقابلہ کریں گے

ہندوستان کے عالمی رینک ۳۵؍ کھلاڑی ایچ ایس پرنئے انڈونیشیا کے علوی فرحان سے۱۹۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے ہار کر باہر ہو گئے۔ سابق عالمی نمبر ایک کِدامبی سری کانت اور تھارُن مَنّیپلی بھی آج اپنے سنگلز مقابلوں میں جاپان کے شوگو اوگاوا اور تائپے کے لِن چُن-یی کے خلاف اتریں گے، اور اگر دونوں جیتتے ہیں تو اگلے مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK