Inquilab Logo

جان، کبیر خان، ارشد کو طالبان سے دھمکی ملنےکا انکشاف

Updated: December 18, 2020, 2:09 PM IST | Agency | Mumbai

فلمساز کبیر خان، اداکار جان ابراہم اور ارشد وارثی کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سے تقریباً ۱۴؍ برس قبل کبیر خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کابل ایکسپریس ریلیز ہوئی تھی جس کے بارے میں خود کبیر خان نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔

Kabir Khan.Picture :INN
کبیر خان۔ تصویر:آئی این این

 فلمساز کبیر خان، اداکار جان ابراہم اور ارشد وارثی کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سے تقریباً ۱۴؍ برس قبل کبیر خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کابل ایکسپریس ریلیز ہوئی تھی جس کے بارے میں خود کبیر خان نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔  اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ہدایتکار کبیر خان نے بتایا کہ وہ کابل ایکسپریس کی مکمل شوٹنگ افغانستان میں کرنا چاہتے تھے، تاہم حالات ناساز ہونے کی وجہ سے کچھ ہی مناظر وہاں فلمائے جاسکے۔ کبیر کا کہنا تھا کہ۲۰۰۶ء  میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ اور کریو کابل میں موجود تھا تو انھیں افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھیں۔   ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے پیغام پہنچایا تھا کہ ہم اپنی فلم کی شوٹنگ یہاں سے ختم کردیں اور واپس چلے جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ افغان حکومت کی جانب سے ان کی ٹیم اور کریو کے لیے ۶۰؍ کمانڈوز بطور محافظ فراہم کیے گئے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران جتنا کریو موجود نہیں تھا اس سے زیادہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔ ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کبیر خان کا کہنا تھا کہ سیٹ کے قریب جب ایک فائرنگ کی آواز سنی گئی تو انھوں نے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے شوٹنگ روک دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK