Inquilab Logo

منوج باجپئی نے’’دی فیملی مین ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی

Updated: May 06, 2024, 4:47 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جاسوسی تھریلر میں پریامانی ، شرد کیلکر، نیرج مادھو، شارب ہاشمی، دلیپ تاہل ، سنی ہندوجا اور شریا دھنوانتری نے مرکزی کردار اداکئے ہیں۔

The Family Man 3. Photo: INN
دی فیملی مین۳۔ تصویر : آئی این این

پیر کو امیزون پرائم ویڈیو نے اپنے انسٹاگرام پرمنوج باجپئی کی راج نڈیمورو اور کشنا ڈی کےکی جاسوسی تھریلر سیریز’’ دی فیملی مین ۳ ‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کی اطلاع دی۔ 
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دو تصویریں جس میں سے ایک کلپ بورڈ کی اور دوسری منوج باجپئی کے ساتھ فلمسازوں کی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ٹی ایف ایم ۳ ڈیبلو؟؟ کیا شوٹنگ شروع ہونے سے آپ کا جوش ختم ہوجائیں گا۔ ‘‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

سیریز میں منوج باجپئی نے سری کانت تیواری کا کردار ادا کیا ہے ۔ جو ایک متوسط طبقے کا آدمی ہے جو قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک فرضی ڈویژن ، تھریٹ اینالیسس اینڈ سرویلنس سیل کے لئے ایک انٹیلی جنس افسر کے طورپر ایک دُہر ی زندگی گزار رہا ہے۔  جب کہ دوسرا سیزن سری لنکا کی فوجی مزاحمت پر مرکوز تھا، آنے والا تیسرا سیزن قومی سلامتی اور خود مختاری کے لئے ہوئے بڑھتے ہوئے بڑھتے ہوئے خطرے سےنمٹنے کے لئے سری کانت کی کوششوں کا جائزہ لے گا۔ 
اس جاسوسی تھریلر میں پریامانی ، شرد کیلکر، نیرج مادھو، شارب ہاشمی، دلیپ تاہل ، سنی ہندوجا اور شریا دھنوانتری نے مرکزی کردار اداکئے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK