Inquilab Logo

راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم میں شاہ رخ خان نظر آئیں گے، کرسمس پر ریلیز ہوگی

Updated: April 22, 2022, 10:28 AM IST | Agency | Mumbai

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے فلم کا ٹائٹل بتایا ہے، یہ فلم راجکمار ہیرانی کا ڈریم پروجیکٹ ہے

Shah Rukh Khan will be seen in Rajkumar Hiranis next film.Picture:INN
راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم میںشاہ رخ خان نظر آئیں گے۔ تصویر: آئی این این

:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلمساز راج کمار ہیرانی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم `’ڈنکی‘  کا باضابطہ اعلان کردیا۔ شاہ رخ  خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے فلم کا ٹائٹل بتایا ہے۔ یہ فلم راجکمار ہیرانی کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔ شاہ رخ اور راجکمار اس فلم کے ذریعے پہلی بار ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔شاہ رخ کی یہ فلم جیو اسٹوڈیو، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور راجکمار ہیرانی فلمز مشترکہ طور پر پیش کریں گے۔ تاپسی پنو اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
  فلم کی کہانی راجکمار ہیرانی، ابھیجیت جوشی اور کنیکا ڈھلون نے لکھی ہے۔فلم۲۲؍ دسمبر ۲۰۲۳ء  کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
شاہ رخ ہمیشہ سے ہیرانی کی وش لسٹ میں تھے
 حال ہی میں فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجکمار نے کہا ’’شاہ رخ خان میرے کریئر کے دوران ہمیشہ میری وش لسٹ میں شامل رہے ہیں۔ کئی بار ایک ساتھ کام کرنے کی کوشش کرنے کے بعد، اب ہم ایک ساتھ `’ڈنکی‘  بنانے جا رہے ہیں۔شاہ رخ ہر فلم میں جو توانائی، مزاح اور دلکشی بھر دیتے ہیں وہ منفرد ہوتا ہے اور اسی جادو کو میں بڑے پردے پر لانے کے لیے پرجوش ہوں۔
شاہ رخ فلم کی شوٹنگ کے ہر لمحے کو پسند کر رہے ہیں
 شاہ رخ خان کا  اس بارے میںکہنا  ہے کہ راجکمار ہیرانی اس نسل کے بہترین فلمسازوں میں سے ایک ہیں، ہم نے ہمیشہ ایک ساتھ کام کرنے کی بات کی ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم آخر کار ایک ساتھ ’ڈنکی‘  میں آ رہے ہیں۔ ہم نے اس فلم کی شوٹنگ اسی ماہ شروع کی تھی اور میں اس کے ہر لمحے کی قدر کر رہا ہوں۔ راجو کے لیے، میں گدھا، بندر... کچھ بھی بن سکتا ہوں!‘‘
تاپسی پنو فلم میں کام کرنے کیلئے پرجوش
 دوسری جانب تاپسی پنو نے کہا’’میں اس سفر کو شروع کرنے اور اس بہت ہی خاص فلم کا حصہ بننے کے لیے  پرجوش ہوں، میں پہلی بار راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں، دو ایسے افراد جن کا میں پورے دل سے احترام اور تعریف کرتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK