Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۷ء ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے۱۲؍ شہروں کو ملی میزبانی

Updated: July 31, 2026, 5:59 PM IST | Dubai

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ۲۰۲۷ء مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ۱۲؍ میزبان شہروں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ۲۴؍ سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی ایک بار پھر افریقہ کا رخ کررہی ہے۔

World Cup Trophy.Photo:X
ورلڈ کپ ٹرافی۔ تصویر: ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ۲۰۲۷ء مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ۱۲؍ میزبان شہروں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ۲۴؍ سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی ایک بار پھر افریقہ کا رخ کررہی ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ، سینچورین، ڈربن، ایسٹ لندن (کگوپو سٹی)، کیپ ٹاؤن، پارل اور بلومفونٹین میں کل ۵۴؍ مقابلوں کا زیادہ تر حصہ کھیلا جائے گا۔


 وہیں، فائنل مقابلہ جوہانسبرگ کے وانڈررس یا کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز میدان پر منعقد کیا جائے گا۔ زمبابوے کے ہرارے، بولاویو اور وکٹوریہ فالز میں ۷؍ سے ۱۰؍ میچ کھیلے جائیں گے، جبکہ نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کو کم از کم تین مقابلوں کی میزبانی ملے گی۔

یہ بھی پڑھئے:برازیل کی فٹ بال ٹیم ہندوستان اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی دوستانہ میچ


آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ میزبان شہروں میں وکٹوریہ فالز اکلوتا نیا نام ہے۔ ۱۰؍ ہزار شائقین کی گنجائش والا یہ نیا اسٹیڈیم اسی سال کے آخر تک تیار ہونے کی امید ہے۔ اس کے بعد گھریلو کرکٹ مقابلے کھیلے جائیں گے اور ۲۰۲۷ء کی پہلی سہ ماہی میں بین الاقوامی میچوں کے ساتھ اس اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح ہونے کا امکان ہے۔جنوبی افریقہ کے بینونی اور پوچیفسٹروم کو پریکٹس میچوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، امکان ہے کہ یہ دونوں شہر نمیبیا کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کوالیفائر کی بھی میزبانی کریں گے۔ یہ کوالیفائر اگلے سال کے آغاز میں ہونا ہے، جب جنوبی افریقہ کے چھ اہم میدان وانڈررس، سپر اسپورٹ پارک، نیولینڈز، کنگز میڈ، سینٹ جارج پارک اور بولینڈ پارک ایس اے ۲۰؍ لیگ کی وجہ سے مصروف رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:اداکارہ سونالی بیندرے اب فلم پریزنٹربنیں، فلم ’سولہ‘ سے سنیما کے نئے سفر کا آغاز

وہیں، نمیبیا پہلی بار کسی سینئر آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے پہلے اس نے اسی سال زمبابوے کے ساتھ مل کر مردوں کے انڈر ۱۹؍ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ ۲۰۲۷ء مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد چار اکتوبر سے ۲۱؍ نومبر ۲۰۲۷ء کے درمیان ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK