بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کا دورہ کیا۔
Updated: January 20, 2023, 1:09 PM IST | Hyderabad
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کا دورہ کیا۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سونو سود نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کا دورہ کیا۔ضلع کے چلمی تانڈہ میں ان کے ایک مداح کی جانب سے بنائے گئے ان کے مندرکو دیکھنے کے لئے وہ پہنچے جس پر ان کا استقبال قبائلی روایات کے مطابق کیاگیا۔ان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیاجس میں دکھایاگیا ہے کہ اداکار کھلی کار میں سوار ہیں اور ان کے مداح اس گاڑی کے اطراف چل رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ دو سال پہلے ان کے مداح نے ان کا مندر یہاں بنایاتھا۔اس لئے وہ انہیں پیار دینے والے ان گاؤں والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آندھرااور تلنگانہ کے ہر فرد کے لئے وہ زندگی بھر۲۴؍گھنٹے دستیاب رہیں گے۔جب کبھی اس گاؤں والوں کو زندگی میں کوئی مشکل آئے تو سونو سود ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔