Inquilab Logo

شلپا شیٹی نے بادشاہ کے گیت پر ریپ کیا

Updated: January 24, 2022, 1:31 PM IST | Agency | Mumbai

سب جانتے ہیں کہ شلپا شیٹی کندرا نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ ایک شاندار ڈانسر بھی ہیں۔ لیکن ان میں ایک چھپی ہوئی صلاحیت بھی ہے۔ شلپا شیٹی کا یہ ٹیلنٹ حال ہی میں’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ۹؍‘ میں سامنے آیا، جس کا ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

Shilpa Shetty with many talents.Picture:INN
کئی صلاحیتوں کی حامل شلپا شیٹی۔ تصویر: آئی این این

 سب جانتے ہیں کہ شلپا شیٹی کندرا نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ ایک شاندار ڈانسر بھی ہیں۔ لیکن ان میں ایک چھپی ہوئی صلاحیت بھی ہے۔ شلپا شیٹی کا یہ ٹیلنٹ حال ہی میں’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ۹؍‘ میں سامنے آیا، جس کا ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ دراصل شلپا نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں وہ بادشاہ کے گانے پر ریپ کرتی نظر آرہی ہیں۔ شلپا نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں ریپ کیا جسے دیکھ کر بادشاہ بھی حیران رہ گئے۔ شلپا شیٹی نے بادشاہ کے گانے ’رنگ سانولا ہوا بائولہ‘ پر ریپ کیا۔ جب شلپا نے ریپ ختم کیا تو بادشاہ نے کہا کہ یہ ٹیلنٹ چھپا رہنا چاہیے۔ واضح رہےکہ شلپا شیٹی کے علاوہ ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘میں کرن کھیر اور بادشاہ بھی جج ہیں۔ شلپا شو کے سیٹ سے مضحکہ خیز بی ٹی ایس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے کام کے تعلق سے بات کریں توشلپا شیٹی ’سپر ڈانسر‘کی جج بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال فلم ’ہنگامہ۲‘ میں نظر آئی تھیں۔ وہ آنے والے دنوں میں ’نکم‘ میں نظر آئیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK