شادی کی مصروفیات میں اکثر ساری توجہ مہمانوں، کھانے اور انتظامات پر مرکوز ہوجاتی ہے، جبکہ دلہن خود اس پورے مرحلے کا سب سے اہم مرکز ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: September 29, 2026, 4:45 PM IST | Mumbai
شادی کی مصروفیات میں اکثر ساری توجہ مہمانوں، کھانے اور انتظامات پر مرکوز ہوجاتی ہے، جبکہ دلہن خود اس پورے مرحلے کا سب سے اہم مرکز ہوتی ہے۔
شادی کی مصروفیات میں اکثر ساری توجہ مہمانوں، کھانے اور انتظامات پر مرکوز ہوجاتی ہے، جبکہ دلہن خود اس پورے مرحلے کا سب سے اہم مرکز ہوتی ہے۔ اسلئے اس کے آرام اور ذہنی سکون کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
دلہن کا خیال رکھنے کیلئے چند اہم ہدایات:
شادی کی تقریبات کی مسلسل مصروفیت میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ دلہن کو مناسب نیند اور آرام کا وقت ضرور ملے۔
دلہن کی تیاری اور تقریبات کی مصروفیت میں کھانا چھوڑ دینا مناسب نہیں۔ ہلکی، متوازن اور توانائی بخش غذا وقت پر دی جانی چاہئے۔
مسلسل مصروفیت اور بھاری لباس کے دوران پانی پینا بھول جانا عام ہے، اسلئے دلہن کو وقفے وقفے سے پانی یا مناسب مشروب دیتے رہنا ضروری ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس کیلئے کسی کو ایک یا دو کو اس بات کی ذمہ داری سونپ دیں۔
لباس اور زیورات کے انتخاب کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ آرام دہ ہوں۔ صرف خوب صورتی نہ دیکھیں بلکہ آرام کو بھی اہمیت دیں۔ بہت بھاری لباس یا زیورات طویل تقریب میں جسمانی تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:دلہن کیلئے یہ لُک بے مثال ثابت ہوسکتا ہے
شادی کے پکوان کیلئےکن باتوں کا خیال رکھیں؟
مہمانوں کی تعداد :
سب سے پہلے ممکنہ مہمانوں کی تعداد کا حقیقت پسندانہ اندازہ لگائیں۔ تعداد میں غیر ضروری اضافہ بجٹ اور کھانے کے انتظام دونوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
مینو مختصر مگر معیاری رکھیں:
بہت زیادہ اقسام کے پکوان رکھنے کے بجائے محدود لیکن معیاری مینو زیادہ بہتر رہتا ہے۔ چند اچھے پکوان عموماً ایک لمبی فہرست سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔
مہمانوں کی پسند اور عمر کا خیال رکھیں:
بچوں، بزرگوں اور مختلف ذوق رکھنے والے مہمانوں کیلئے کم از کم ایک دو نسبتاً سادہ اور کم مصالحے والے پکوان ضرور رکھے جاسکتے ہیں۔
موسم کو نظرانداز نہ کریں:
گرمی میں بہت زیادہ بھاری اور تیل والے کھانوں کے بجائے ہلکے کھانے، سلاد اور مناسب مشروبات زیادہ موزوں ہوسکتے ہیں۔ سردیوں میں گرم اور نسبتاً بھرپور پکوان پسند کیے جاتے ہیں۔
کھانے کی مقدار:
’’زیادہ ہو تو بہتر ہے‘‘ کی سوچ اکثر کھانے کے ضیاع کا سبب بنتی ہے،اسلئے اسراف سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔