• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برائیڈل میک اَپ کے چار دلکش انداز

Updated: September 29, 2026, 4:35 PM IST | Mumbai

گلیٹر میک اَپ ان دنوں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ گلیٹر آئی میک اَپ کے لئے گولڈ یا سلور ہی نہیں بلکہ کلرڈ گلیٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

گلیٹر برائیڈل میک اپ

گلیٹر میک اَپ ان دنوں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ گلیٹر آئی میک اَپ کے لئے گولڈ یا سلور ہی نہیں بلکہ کلرڈ گلیٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ سلور، پنک اور پرپل گلیٹر کلرز آنکھوں کو منفرد اور خوبصورت لُک فراہم کرتے ہیں۔ برائیڈل لک کے گلیٹر آئی میک اَپ کے لئے لائٹ اور ڈارک دونوں ہی ٹرینڈز اپنائے جاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گلیٹر کے کلرز کا انتخاب کرتے وقت دلہن کے لباس اور جیولری کو مدنظر رکھا جائے۔

اسموکی برائیڈل میک اَپ

اِن دنوں اسموکی آئی میک اَپ کیلئے کلرڈ گلیٹر، چمکیلی ڈسٹ اور نت نئی اسموکی تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کچھ عرصہ اسموکی میک اپ کا سنتے ہی بلیک آئی شیڈو کاتصور آنے لگتا تھا۔ تاہم، اب ٹرینڈ بدل گیا ہے اس میں بلیک کے علاوہ نیلا، برگنڈی، کتھئی اور اودی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف رنگوں اور نت نئی تکنیک کا استعمال برائیڈل میک اَپ کو ایک خاص انفرادیت عطا کرتا ہے۔ اس سے آنکھوں کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بیٹیوں کو ڈجیٹل دُنیا سے روکنا ٹھیک یا محفوظ طریقہ بتانا ٹھیک؟

نیچرل برائیڈل میک اَپ

بیشتر دلہنیں سافٹ اور لائٹ میک اَپ کو ترجیح دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب بیشتر دلہنیں سرخ کے بجائے سفید یا دیگر ہلکے رنگ پسند کرتی ہیں، اسی طرح گہری لپ اسٹک اور آنکھوں کے گہرے رنگ کے بجائے سوفٹ اور لائٹ ٹچ برائیڈل میک اَپ کو اپنا رہی ہیں۔ اس لُک میں آنکھوں اور چہرے کا میک اَپ لائٹ اور سوفٹ رکھا جاتا ہے جبکہ لپ اسٹک کے لئے گہرے شیڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میک اپ میں بلش کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔

ہیوی برائیڈل میک اَپ

آج بھی خواتین کا ایک طبقہ ایسا ہے جو شادی جیسے خاص دن کے لئے ہیوی لُک اپنانا پسند کرتی ہیں۔ اگر آپ بھی نیچرل لک کے بجائے ہیوی میک اَپ لک اپنانا چاہتی ہیں تو گولڈن اور بلیک آئی میک اَپ کی طرف جائیں۔ ہیوی میک اَپ میں جہاں آنکھیں گہرے اور ہلکے رنگوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں، وہیں لپ اسٹک کیلئے گہرے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ آنکھوں کے میک اَپ کیلئے بلیک اور گولڈن شیڈز کو ترجیح دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK