• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلہن کیلئے یہ لُک بے مثال ثابت ہوسکتا ہے

Updated: September 29, 2026, 4:39 PM IST | Mumbai

یہ Deep Maroon یا Rust Red رائل برائیڈل لُک ہے جو بے حد شاندار لگ رہا ہے۔ اگر کسی کی شادی ہونے والی ہو تو اسے یہ لُک ریفر کیا جاسکتا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یہ Deep Maroon یا Rust Red رائل برائیڈل لُک ہے جو بے حد شاندار لگ رہا ہے۔ اگر کسی کی شادی ہونے والی ہو تو اسے یہ لُک ریفر کیا جاسکتا ہے۔ لہنگے پر گولڈن سے ہیوی ورک ہے جس پر زردوزی، سیکوینس، زری، دھاگے اور نگینے واضح نظر آرہے ہیں۔ Mughal-inspired paisley ڈیزائن سے لہنگے کی خوبصورتی حد درجہ بڑھ گئی ہے۔ لہنگے کے ساتھ Rust-Orange رنگ کی چولی پہنی ہے جس پر لہنگے سے ملتا جلتا ڈیزائن بنا ہوا ہے۔ چولی کی نیچے اور آستین پر لٹکن ہے جو اس کی دلکشی بڑھا رہے ہیں۔
Peacock Blue کلر اس پورے لُک کی جان ہے۔ لہنگا چولی کیساتھ Bright red net کا دوپٹہ لیا گیا ہے جس کے بارڈر پر ہیوی ورک ہے۔ ساتھ ہی دوپٹے کے کنارے پر لٹکن ہے جو اسے نیچے کی طرف کھینچ کر اووَر آل لُک کو دیدہ زیب بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: برائیڈل میک اَپ کے چار دلکش انداز

میک اَپ
برائیڈل میک اَپ ہے۔ بولڈ وِنگڈ آئی لائنر اور اسموکی آئیز سے آنکھوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ چونکہ آؤٹ فٹ گہرے رنگ کا ہے اس لئے نیوڈ براؤن میٹ لپ اسٹک کا انتخاب کیا گیا ہے۔

جیولری
گولڈن اور گرین رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چاند بالیاں، چوکر، مانگ ٹیکا، کڑے اور انگوٹھیوں کی مدد سے لُک کو مکمل کیا گیا ہے جو بے حد شاندار لگ رہا ہے۔ منی مل مہندی لگائی گئی ہے جو لُک کو بیلنس کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK